Live Updates

زر اور زور زبردستی کے ذریعے بننے والی اسمبلی اور حکمرانوں سے اچھائی کی امید نہیں ، محمود خان اچکزئی

جمعرات 28 نومبر 2024 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2024ء) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زر اور زور زبردستی کے ذریعے بننے والی اسمبلی اور حکمرانوں سے اچھائی کی امید نہیں 8فروری کے انتخابات کے نتائج تبدیل کرکے عوامی میڈیٹ چھین کر قومی اسمبلی میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیںاور26 ویں ترامیم کے ذریعے بنیادی انسانی حقوق کو روندھا گیا اسلام آباد میں احتجاج کے دوران سیاسی کارکنوں پر فائرنگ اور تشدد واقعات کی مذمت اور اس میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور ڈیوٹی پر تعینات فوج کے مذکورہ یونٹ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملک و قوم کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مشاورت کے ساتھ نئے صاف اور شفاف الیکشن کا طریقہ کار طے کریں اور عمران خان کو رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقہار خان ودان، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، سید لیاقت آغا، کبیر افغان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا میڈینٹ چھین کر دو نمبر حکومت قائم کی گئی اور زر ، زور زبردستی کے ذریعے اسمبلیوں کو وجود میں لایا گیا جس کی وجہ سے آج ملک میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے گول میز کانفرس بلائی جائے اور شہباز شریف ملک پر رحم کریں اور فوری طور پر مستعفی ہوجائیں اسلام آباد واقعے کی تحقیقات ہونی چائیے بصورت دیگر کچھ نہیں بچے گا جو بچہ فورسز میں ہے شہید ہوتا ہے اسکی میت کی بے حرمتی نیک شگون نہیں اس سے معاشرے اور دنیا میں غلط تاثر جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رہا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دھرنے میں جانے والے سینکڑوں لوگ غائب ہیں اسلام آباد دھرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی حکمران توبہ کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نئے الیکشن کا طریقہ کار طے کریںملک نازک موڑ پر ہے اور دور سے گزر رہا ہے اس صورتحال میں عوام کا سڑکوں پرآنا خطرناک حالات کو جنم دے گا بے انصافی کا ماحول گلی گلی انار کی پھیلائے گا جس کے بچے بھوک سے بلک رہے ہوں وہ کیسے حکومت کی خیر خواہی کرے گا بلوچستان اسمبلی کی قرار داد کی کوئی وقت نہیں قرار داد مزید بد نظمی لائے گی انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میاں محمد شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی آشیر باد سے متفقہ آئین کی دھجیاں اڑائیں بنیادی انسانی حقوق کو بھی نئی ترامیم میں روندھا گیا ان حالات میں جس انداز میں حکمرانی ہورہی ہے اور 70کروڑ سے ایک ارب روپے تک ووٹ خریدے گئے خطے کے امن کو خطرہ ہے اور پر امن احتجاج کی کسی کو اجازت نہیں عمران خان کو کروڑو ںلوگوں نے ووٹ دیئے پنجاب میں عمران کو اکثریت ملی جس انداز میں انسانوں کو گولیاں ماری گئیںوہ قابل تشویش ہے تحریک انصاف کے 9لوگوں کو قتل کئے جانے کا اعتراف ہوچکا ہے انسانوں کو گولی مارنے کی کیا ضرورت تھی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں پاکستان سے وفاداری کا اگر کوئی دعوی کرتا ہے تو آئین کو بالادست تسلیم اور پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ ماننا ہوگا اور تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا کروڑوں پاکستانیوں کو بندوق سے ڈرانے کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں قران پاک میں کسی انسان کو قتل کرنا انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا گیا ہے بلوچستان کے علاقے راڑہ شم میں قتل عام ہواانتظامیہ 7گھنٹے تک موقع پر پہنچ نہ سکی اس غفلت اور لاپروائی پر کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ہرنائی میں یہی صورت حال تھی جو حکومت امن نہیں دے سکتی وہ حکمرانی کرنے کا حق بھی نہیں رکھتی جمہوریت پر یقین رکھنے والے ممالک دو نمبر حکومت کی حمایت ترک کریں تحریک تحفظ آئین پاکستان شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کرتی ہے اسلام آباد قتل عام کا مقدمہ وزیر اعظم وزیر داخلہ آئی جی پولیس اور وہاں پر تعینات فوج کی یونٹ کے ذمہ داروں کے خلاف درج کیا جائے آئین کے دفاع کا حلف اٹھانے والوں نے دو نمبر حکومت کے کہنے پر گولیاں چلائی دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے آئین کی پاسداری سے حکمران باہر نہ نکلیں عوام کو اس نہج پر نہ لے جائیں کہ وہ اپنی افواج کے خلاف کھڑے ہوں 65 ممالک میں عمران خان کی رہائی کے لئے مظاہرے ہوئے بلوچستان سے ایک ہزار افراد کو بھی اسلام آباد جانے کی اجازت نہیں دی گئی حکمران طبقہ شہدا کے خاندانوں سے معافی مانگے اور عدالتی کمیشن قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہباز اینڈ کمپنی ہوش کے ناخن لے غریب کے لئے کچھ نہیں اور 70,70کروڑ میں ووٹ خریدنے کی رقم کہاں سے آرہی ہے جبکہ عوام کو یہی باور کرایا جاتا ہے کہ خزانہ خالی ہے کیا سب سے پہلے پاکستان کا مطلب کرپشن کی سرپرستی ہے پاکستان کے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والا بچے کا علم نہ رکھتے ہوں ہمارے ادارے گدلے پانی سے سوئی تک تلاش کرلیتے ہیںاور میں الزام لگاتا ہوں کہ ہمارے جاسوسی ، فوجی اور سول اداروں کو بچے کے اغواء میں ملوث افراد اور اسے کہاں رکھا گیا ہے اس کا بھی علم ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو نازک حالات سے نکالنے کے لئے توبہ کرکے مینڈیٹ واپس کیا جائے اور ایک مشترکہ حکومت قائم کرکے 6 ماہ میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کے لئے حکمت عملی کی جائے اور تمام ادارے اپنی حدود و قیود میں رہ کر کام کریں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جو اسمبلی زر اور زور زبردستی کے ذریعے وجود میں آئی ہو اس کی کوئی وقعت اور اہمیت نہیں اور نہ ہی اس کے پاس کوئی مینڈیٹ ہے کہ وہ کسی عوامی سپورٹ کی حامل جماعت پر پابندی لگاسکے حکمران اپنا شوق پورا کرلیں اس سے مزید بدنظمی بڑھے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کو تحفظ دیں ہم نے عوام کے ذریعے جرگوں کا انعقاد شروع کیا ہے تاکہ ہم ریاست اور حکومت سے اپنے تحفظ کے حوالے سے مایوس ہوچکے ہیں اور اپنا تحفظ خود کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی جس کا مقصد بلوچستان کی سرزمین سے نکلنے والے وسائل پر قبضہ کرنا ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قلعہ عبداللہ سے لیکر 1 لاکھ 25 ہزار ایکڑ قبائل کی زمین یک قلم جنبش ایک سرکاری آفیسر کے ذریعے الاٹ کردی گئی جس سے حالات کشیدہ ہوں گے کیونکہ پشتونوں نے اپنی زمین کے لئے لڑائی لڑی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات