پاکستان پیپلزپارٹی کا 57 واں یوم تاسیس کل منایاجائے گا

بلاول بھٹو زرداری شام سوا چھ بجے ملک بھر میں 150 سے زائد اضلاع میں ہونے والی تقریبات سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

جمعہ 29 نومبر 2024 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کا 57واں یوم تاسیس کل (ہفتہ)30نومبرکو منایاجائے گا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شام سوا چھ بجے ملک بھر میں 150 سے زائد اضلاع میں ہونے والی تقریبات سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب سے قبل کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، جامشورو میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ملتان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا خطاب ہوگا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب سے قبل حیدرآباد میں سید قائم علی شاہ، گوجرانوالہ میں اعتزاز احسن، راولپنڈی میں راجہ پرویز اشرف اور سانگھڑ میں شازیہ مری کا خطاب ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مخدوم احمد محمود رحیم یار خان، نثار کھوڑو اور سعید غنی کراچی، خورشید شاہ سکھر، قمر زمان کائرہ اٹک، جمیل سومرو لاڑکانہ اور چوہدری منظور احمد فیصل آباد میں خطاب کریں گے۔

لاہور میں حسن مرتضی، نواب شاہ میں ناصر شاہ اور ضیاء لنجار، چکوال میں سینیٹر پلوشہ خان، جیکب آباد میں اعجاز جکھرانی، سرگودھا میں ندیم افضل چن، میرپورخاص میں شرجیل میمن، ساہیوال میں شہزاد سعید چیمہ، گلگت شہر میں امجد ایڈووکیٹ اور مظفرآباد میں چوہدری یاسین یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔درج بالا خطابات کے علاوہ بھی پارٹی قائدین ملک کے دیگر اضلاع میں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔پیپلزپارٹی حکام کے مطابق الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کی لائیو کوریج کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے علاوہ پاک سیٹلائٹ فریکوئنسی کے پیرامیٹرز فراہم کئے جائیں گے