
آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا
پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، سیاست میں گند ڈال کرمعیشت اور اقدار تباہ کی گئیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، جو وعدے کئے تھے آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے، صدر ن لیگ نوازشریف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 17 فروری 2025
18:41

(جاری ہے)
بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنادیا گیا۔ قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔
پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔ شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آ رہا ہے۔ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں۔ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے۔ جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف وعدوں کی تکمیل اور وطن سے وفا کے نام ہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں۔ پاکستان کے چپے چپے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے شہباز سپیڈ سے کام کیا ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ مریم نوازنے نوازشریف اور شہبازشریف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے، اپنی وزیر اعلیٰ پرہمیں فخر ہے۔ پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر مریم نوازشریف کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہو رہا ہے۔ ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ بے مثال سیاسی جدوجہد کے بعد عوامی خدمت میں بھی مریم نوازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے۔ مریم نوازشریف جیسی عوامی خدمت کا تقاضا آج ہر صوبے میں ہورہا ہے۔ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر پورے پنجاب کی مساوی خدمت جاری ہے۔ کسانوں کو جدید مشینری، وسائل اور زرعی مالز کے ذریعے ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ مجھے یہ ذمہ داری دی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں پیر ولایت شاہ، ملک قاسم ندیم، محمد ارشد ملک، نوید اسلم خان لودھی، رانا ریاض احمد، محمد اکبر حیات ہراج، اسامہ فضل، عامر حیات ہراج، بابر حسین عابد، چوہدری ضیاء الرحمن، رانا محمد سلیم اور محمد اصغر حیات ہراج شامل تھے۔ محمد سلمان نعیم، محمد نازک کریم، ملک لعل محمد، شازیہ حیات، محمد زبیر خان، محمد یوسف، ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال، محمد ثاقب خورشید، محمد نعیم اختر خان، میاں فدا حسین وٹو، محمد سہیل خان زاہد، چوہدری کاشف پنسوتا اور چوہدری زاہد اکرم بھی ملاقات میں شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.