
گ*بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خوفناک شکل اختیار کرگئی ہی: لیاقت بلوچ
جمعہ 28 فروری 2025 20:50
(جاری ہے)
اندرونِ سندھ ڈاکو راج، اغواء برائے تاوان انڈسٹری کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہیں، حکومتی رِٹ عملاً ختم ہوچکی، سرِشام شاہراہیں سفر کے لیے غیرمحفوظ ہوگئی ہیں۔
وفاقی، صوبائی حکومتیں بیبس ہیں اور سکیورٹی فورسز تنہا صورتِ حال کو سبھالنے میں ناکام ہیں۔ اجلاس نے تجویز کیا ہے کہ امن عامہ کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قومی ایکشن پلان کی ازسرِنو تشکیل ضروری ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہوں اور بِلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پیکا قانون، جوکہ ایک کالا قانون ہے، اِسے فوری طور پر ختم کیا جائے اور ازسرِنو اتفاقِ رائے سے ضابطہ کار بنایا جائے۔ جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو جعلی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مفتوح بنادیا ہے، ججوں کی تقسیم عدلیہ کی بربادی میں جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔ آزاد عدلیہ اور عوام کے عدل و انصاف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے کہ عدالتوں پر ہر طرح کے قدغن کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق عدالتی آزادی تسلیم کی جائے۔ اجلاس نے فلسطین اور کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے عالمِ اسلام کے اتحاد اور عسکری، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی عالمِ اسلام متحد نہ ہوا تو امریکہ-اسرائیل-بھارتی تثلیث عالمِ اسلام کے لیے بڑی تباہی کا باعث بن جائے گی۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں نے نازوال قربانیوں کے ساتھ دُنیا میں بیداری پیدا کردی ہے۔ حقِ خودارادیت فلسطینیوں اور کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی اجلاس نے مطالبہ کیا کہ ماہِ رمضان کی فیوض و برکات پوری اؐمت کی اصلاح اور اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ میڈیا ہاؤسز سختی سے پابندی کریں کی رمضان نشریات فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہ بنیں۔ اجلاس میں بنگلہ دیش کے عوام اور نوجوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور پاکستان-بنگلہ دیش کے مضبوط تعلقات کو خطہ میں ہندوستان کے فاشزم کے سدِباب کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور مرکزی رہنما پروفیسر حافظ سعید کو رہا کیا جائے، اُن پر جھوٹے، بیبنیاد مقدمات ختم کیے جائیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال کے تناظر میں جمعة الوداع ماہِ رمضان میں یوم القدس ایمانی جذبہ و جوش سے منایا جائے گا اور مِلی یکجہتی کونسل کے وفود بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطینی حماس قیادت اور سعودی عرب و ایران کے سفیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، متاثرین کو اعلان کردہ پالیسی کے مطابق حق دیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.