
نواز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ جاتی امراء میں ملاقات، دورہ بلوچستان کی دعوت
دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں بلوچستان کے حالیہ واقعات، دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا نواز شریف سے بی این پی مینگل کے دھرنے ،خواتین کی جیلوں میں موجودگی پر اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے ‘عبدالمالک بلوچ
بدھ 9 اپریل 2025 18:23

(جاری ہے)
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواز شریف کو مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی۔میاں نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ملاقات کے بعد لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ میں نواز شریف اور لیگی رہنمائوں کا مشکور ہوں کہ ہمارے خیرسگالی وفد کو بھرپور احترام دیا۔ بلوچستان دو دہائیوں سے خون میں رنگا ہوا ہے اور اس دوران نواز شریف کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہوں نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ بی این پی مینگل کے دھرنے اور خواتین کی جیلوں میں موجودگی پر اپنا کردار ادا کریں۔ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ دوبارہ اپنے کردار کو فعال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل سیاسی طور پر ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کی۔خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ سینئر سیاستدان کے طور پر بلوچستان کے مسائل میں اپنا کردار ادا کریں۔ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بلوچستان میں امن کے لیے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کریں گے۔ سعد رفیق نے کہا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلی تھے، تب بلوچستان میں ترقی ہوئی تھی۔ بدقسمتی سے جمہوریت میں تعطل آیا جس کی وجہ سے صورتحال یہاں تک پہنچی۔ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے میں دلچسپی لے کر اس کا حل نکالیں گے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے بھی ملاقات کی ۔ نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔سردار اویس لغاری نے کہا کہ آپ کی رہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔سردار اویس لغاری نے پارٹی قائد کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اوپن مارکیٹ کے قیام سے بجلی مزید سستی کرنے، بجلی چوری اور گردشی قرض سے مستقل نجات پر اقدامات سے آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل
-
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
-
اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
-
ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی اور 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکام کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم
-
بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچے سمیت 7 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.