اسرائیل امریکہ کی آشیرباد سے غزہ میں بیگناہ فلسطینی مسلمانوں کو شہید کررہا ہے ، علامہ محمد راشدمدنی

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:57

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)اسرائیل امریکہ کی آشیرباد سے غزہ میں بیگناہ فلسطینی مسلمانوں کو شہید کررہا ہے 50 ہزار سے زائد شہدا ہزاروں زخمیوں اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کی ہمت اور حوصلے میں ہوئی کمی نہیں آئی اور وہ اسرائیلی فوج کے مظالم پر خدا سے فریاد کررہے ہیں ،قبلہ اول کی حفاظت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے غزہ کے مسلمانوں کے خون کا حساب لینا ہوگا اگر آج ہم خاموش رہے تو قیامت کے دن غزہ کے حوالیسے ہم سے بھی سوال ہوگا ایک خوبصورت شہر بلکل تباہ کردیا ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کے امیر علامہ محمد راشدمدنی حمادی رہنما مولانا محمد زاہد حجازی حافظ محمد طارق حمادی مولانا نذیر حسین طلحہ ، جماعت اسلامی کے امیر سیدعریف اللہ سیفی عبدالغفور انصاری ، تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری جمعیت علما اسلام کے حاجی ہاشم خاصخیلی قاری امام الدین خاصخیلی حافظ محمد اسلم تھئیم سنی رابطہ کونسل کے حاجی خدابخش پنہور قاری محمد ہاشم بروہی مدرسہ محمدیہ عربیہ سچیڈنو وریاہ کے مفتی محمد یعقوب جامعہ اسلامیہ مدینالعلوم ٹنڈوآدم کے مفتی محمد سلمان خانقاہ عالیہ ہالیجی شریف کے مفتی شاہ سعود ہالیجوی جمعیت علما پاکستان کے حافظ راشد خان پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حافظ محمد انور حافظ عنایت اللہ شاہد، مدرسہ معاذ بن جبل کے قاری محمد حارث رشیدی ،الفلاح ویلفئیر کے محمد اعظم قریشی، الشھباز میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر شمشاد علی کمبوہ تحریک لبیک پاکستان کے علامہ جہانگیر رضوی بھائی ندیم کھوکھر مدنی عید میلاد کمیٹی کے قاری محمد وسیم قادری ٹنڈوآدم انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی عبدالقدیر مغل بھائی حبیب خان بہلم ایم کیو ایم کے عبدالحمید شیخ، نثار قریشی سیاسی وسماجی شخصیت محمد ارشد شیخ جمعیت علما رابطہ کے ڈاکٹر نفیس احمد سموں کیمسٹ ایسوسی ایشن کے اشتیاق حسین بھیا سندھ ترقی پسند پارٹی کے بشیراحمد جسکانی مرحوم عبدالعزیز غوری کے صاحبزادگان عمران عزیزی غوری فیصل عزیز ایڈوکیٹ غوری کامران عزیزی ایڈوکیٹ غوری پروفیسر جران عزیز غوری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلمان اکیلے نہیں ہیں ہم پاکستانی انکے ساتھ کھڑے ہیں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ لازم ہوچکا ہے انکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں جلا گھیرا ہمارے مذہب میں نہیں یہ جو جلاگھیرا کے ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں یہ امت مسلمہ میں انتشار پیدا کررہے ہیں مقررین نے مزید کہاکہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مفتی اعظم مفتی منیب الرحمان نے جو جہاد کا فتوی دیا اور اسکے بعد بلو میں چھپے یہودی ایجنٹ ظاہرہوگئے ہیں اور علما کا مذاق اڑا رہے ہیں اور جہاد کے دیئے جانے والے فتوے کا مذاق اڑا رہے ہیں مقررین نے کہاکہ شیر افضل مروت شھباز گل فواد چوہدری اور دیگر کو فتوے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے مقررین نے عوام سے عہد لیا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے مقررین نے کہاکہ پاکستان ریلوے نے یہودی مصنوعات ختم نا کرنے کا اعلان کیاہے وفاقی وزیر ریلوے سے اپیل کرتے ہیں کا اپنا فیصلہ واپس لو اور ریلوے سے یہودی مصنوعات اٹھاکر باہر پھینکو اور پاکستان کی مصنوعات کا استعمال کرو پروگرام کے اختتام پر اسرائیلی پرچم جلایا گیا پروگرام علامہ محمد راشدمدنی حمادی کے اختتامی کلمات اور عدا پر مکمل ہوا اور پنڈال میں نماز عشا باجماعت ادا کی گئی ۔