
قومی ترجیحات پر مشترکہ موقف ،اپنے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد ہی عوامی اعتماد بحال کرے گی‘لیاقت بلوچ
منگل 22 اپریل 2025 23:33
(جاری ہے)
پاکستان تحریکِ انصاف کو اپنی مقبولیت کے باوجود اپنی اندرونی صورتِ حال کی وجہ سے کسی گرینڈ الائنس کے لیے اعتماد پیدا کرنا ممکن نہیں۔ قومی ترجیحات پر اتفاقِ رائے اور مشترکہ مؤقف کے ساتھ اپنے پارٹی پلیٹ فارم سے جدوجہد ہی بہترین سیاسی حکمتِ عملی ہے اور اِسی سے پارٹیوں میں جمہوری اقدار مستحکم ہوں گی۔
مولانا فضل الرحمن، امیر جمعیت علمائے اسلام کی اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ آمد اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے تبادلہ خیال خوش آئند ہے اور اس سے قومی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 26 اپریل کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال اور 27 اپریل کو اتحادِ اُمت یکجہتی فلسطین جلسہ عام بھی تاریخ ساز ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے لاہور میں تاجر تنظیموں کے وفد سے ملاقات کی اور جماعتِ اسلامی بلوچستان کے قائدین سے آن لائن کانفرنس میں کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے بحرانوں کے حل کے لیے قومی سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی اور 24 اپریل کو بلوچستان کے قائدین سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ترجیح بیرونِ ملک دورے ہیں لیکن اندرونِ ملک بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ کی صورتِ حال اور پنجاب کے کِسانوں اور زراعت کے مسائل کا حل ترجیح نہیں۔ جب ملک میں اعتماد اور استحکام نہیں تو بیرونی دورے بھی مستحکم ثمرات نہیں لارہے۔ اتحادی حکومت سیاسی بحرانوں کو بڑھاوا دے رہی ہے جبکہ بحرانوں کا حل اُن کی ترجیح ہونی چاہیے۔لیاقت بلوچ نے ڈیجیٹل چینل کے نمائندوں اور سیاسی کارکنان کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کے دعوے کرتی ہے لیکن قرضوں کو ری شیڈول کراکے سُود کے بوجھ کو ہی بڑھا رہی ہے۔ مہنگائی ختم نہیں ہوئی، عام غریب آدمی کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ن کے رہبر میاں محمد نواز شریف کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا کرے، وفاقی اور پنجاب حکومت کی ناکامیاں اُن کی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہی ہیں۔ کِسانوں کی امداد کے نام پر پنجاب حکومت کے طور طریقے زراعت کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ کِسانوں کا تحفظ صرف فصل کی مناسب قیمت کا حصول ہے، حکومتیں زراعت، کِسانوں/ہارہوں کو اُن کی محنت کا تحفظ دیں۔ پانی کی تقسیم اور نہروں کی تعمیر کے مسئلہ کو پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے خود اُلجھایا ہوا ہے۔ اتحادی حکومت اپنے ماسٹرز کے ساتھ کیے گئے عہد و پیمان پورے کرنے میں ناکام ہے۔ اِسی لیے پی پی پی مسلم لیگ مذاکرات کا ایک ہی مقصد ہے کہ نُوراکُشتی جاری رکھو اور حکومت انجوائے کرو۔ حکومت جان لے کہ برآمدات میں اضافہ اُن کی پالیسی نہیں اس لیے مہنگی بجلی، گیس، تیل قیمتوں اور بھاری بھرکم ٹیکسز کا بوجھ زراعت، صنعت، تجارت، کاروبار سمیت ہر شعبہ زندگی کو تباہ کررہا ہے۔ یہ کِسانوں، صنعت کاروں، تاجروں کی محنت ہی ہے کہ وہ اپنی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.