Live Updates

بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا شیطان ٹرائی اینگل عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے‘جاوید قصوری

دشمنوں کی نظر پاکستان کے ایٹمی صلاحیت پر ہمیں داخلی انتشار اور بد اعتمادی کو ختم کرنا ہوگا‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بھارتی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر لاہور ، پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیاب ترین ہڑتال کے انعقاد پر تاجر برادری اور عوام النا س کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارت کی گیڈربھبکیوںسے ڈرنے والی نہیں اور اپنے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے ، ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔آج کی تاریخی ہڑتال نے دنیا کو دیکھا دیا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے ۔مودی سرکار کے کینیڈا ،امریکہ اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے نا قابل تردید اور ٹھوس ثبوت سامنے آ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

دنیا کے سامنے بھیانک چہرہ واضح ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے تمام حدود کو عبور کر لیا ہے ۔مسلم ممالک مذامتی بیانات سے آگے بڑھیں اور اسرائیل، امریکہ کے خلاف کھل کر سامنے آئیں ۔سفارتی تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے فی طور پر جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے ۔غزہ میں انسانیت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ان ظالموں کو روک سکے۔

61ہزار سے زائد افراد شہید ہو گے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں ۔ اسرائیلی فوج ، امریکہ و بھارتی اسلحہ استعمال کر رہی ہے ۔بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا شیطان ٹرائی اینگل عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔امریکہ نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنایا، اسرائیل غزہ جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھا جائے، اتفاق رائے ضروری ہے ، دشمنوں کی نظر پاکستان کے ایٹمی صلاحیت پر ہے ۔ ہمیں داخلی انتشار اور بد اعتمادی کو ختم کرنا ہوگا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات