
حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
آئی ایم ایف سے سٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر حکومت آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ 26-2025ء کے اہداف پر مشاورت ہوگی
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
15:50

(جاری ہے)
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی قسط کی منظوری دی تھی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام کے تحت پہلے جائزے کی منظوری دیدی تھی جس کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر فوری طور پر پاکستان کو جاری کر دئیے جائیں گے۔آئی ایم کی جانب سے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے پروگرام کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔بعدازاںوزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن تھی۔ بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا تھا۔ بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگینڈے کو ذمہ دارانہ انداز سے مسترد کیا تھا۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاڑژکرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں تھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چودہ ماہ میں بہتر معاشی اعشارئیے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر تھیں۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے لائحہ عمل، موثر کارکردگی اور اس حوالے سے پائیدار منصوبہ بندی کیلئے پرعزم تھے۔مزید اہم خبریں
-
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہمت نہیں ہاریں گے، امینہ محمد
-
یو اے ای نفرت اور اشتعال کے مقابل امن و سلامتی کا داعی، لانا نصیبہ
-
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ پر وضاحت جاری کردی
-
شانگلہ،12سالہ شادی شدہ بچی نے زہر کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا
-
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں
-
ریلوے کا مخصوص اسٹیشنز کیلئے ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی والے پندرہ ، بیس لاکھ لوگ تب اکٹھے نہیں کر سکے تھے جب ان کا مہاتما باہر تھا‘ عظمی بخاری
-
مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
-
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، وزیراعظم
-
امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر کا جگر کی پیوند کاری سے قبل انتقال
-
روس یوکرین تنازع کی بنیادی وجوہات پر مذاکرات کے لیے تیار، سرگئی لاؤرو
-
یمن: اسرائیل اور حوثیوں میں بڑھی کشیدگی پر گوتیرش کو تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.