
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مختلف ممالک کی موثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سکائی نیوز کو انٹرویو
منگل 13 مئی 2025 14:31

(جاری ہے)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی اور اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی تکنیکی صلاحیت نہیں ہے۔ پہلگام واقعہ کے سوال میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے اس افسوسناک واقعہ پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تاہم بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک بھارت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور نہ ہی کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام جیسے واقعہ کا پیش آنا بھارتی سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی بدترین ناکامی ہے اور بھارت اس واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گناہ شہریوں، جوانوں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حکمت عملی اور سفارت کاری کی کامیابی ہے۔ ہم نے بھارتی فوجی تنصیبات، اسلحہ ڈپوئوں اور عسکری مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ
-
ریفرنس دائر کردیا، جو آئین و حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، ڈرائی پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے پر غور
-
پولیو اوور سائٹ بورڈ کے وفد کی وزیرِ صحت سے ملاقات،وفد کو پولیو کے خاتمے کیلئے جاری حکومتی اقدامات پر بریفنگ
-
سمندر اور دریا بطور وسائل پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک
-
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،وزیراعظم
-
انڈونیشیا کے جزیرے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ، 4 ہلاک 30 کی تلاش جاری
-
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور
-
یوٹیلیٹی اسٹورملازمین کی بحالی کے فیصلے پرعمل نہ ہونے پر ذمہ دار افسران طلب
-
احسن اقبال کی زیرصدارت انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.