
قوم کو اپنے سپوتوں پر فخر ہے، وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
جمعہ 16 مئی 2025 19:02

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے۔
ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور پوری قوم کو اپنے سپوتوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم کا جذبۂ حب الوطنی قابلِ تقلید ہے۔ وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے اور عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ سندھ کے نوجوان ملکی دفاع میں ہر اول دستہ ہیں۔ ہمیں دشمن کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے اور پوری قوم متحد ہے۔ سندھ حکومت ہر محاذ پر وطن کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور سندھ سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ ملیر کینٹ میں یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کا ایجنڈا بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح اور قومی اتحاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے نتیجے میں سندھ کے سات سپوت شہید ہوئے، جن میں پاک فضائیہ کے چھ جوان بولاڑی میں اور ایک شہری مختیار لغاری گھوٹکی میں شہید ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنمائی میں کام جاری ہے۔ وفاق کے ساتھ بھی اجلاس ہو رہے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود صوبے کے عوام کے لیے بہتر بجٹ پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صاف پانی، نکاسی آب، سولر انرجی، تعلیم، صحت، اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کو بجٹ میں ترجیح دی جا رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.