Live Updates

بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، امن کیلئے تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ممالک میں جاکر پاکستان کا موقف پیش کرے گی، سفارتی کمیٹی کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 21 مئی 2025 14:15

بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، امن کیلئے تصفیہ طلب ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جنوبی ایشیا کے خطے کے امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے،جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے اسے دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں۔

مودی نے بے بنیاد الزامات لگائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہیے۔

بھارتی عوام چاہتے ہیں دونوں ممالک میں امن قائم ہو۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہم امن اور ڈائیلاگ چاہتے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کا سہارا لیا۔بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے کہ نئے مستقبل کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ کشمیر سمیت تمام امور پر بات ہونی چاہیے۔

سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کامزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی طرف سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ممالک میں جاکر پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطے کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ بھارت نے دہشت گردی کی آڑ میں جارحیت کی۔سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک کا کہنا تھا بھارت نے جارجیت کر کے نیا نارمل کرنے کی کوشش کی، بغیر شواہد کے الزامات لگانے کا بیانیہ ہم نے دفن کیا ہے، ہم امن پسند لوگ ہے۔

امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو جواب اس سے کہیں زیادہ ہوگا جو حال ہی میں ہوا ہے۔بھارت نے جارحیت میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ روایتی جنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے بھارتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائیں گے، عالمی برادری کے سامنے حقائق سامنے رکھیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات