
پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا ‘ یوسف رضا گیلانی
پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اور ضبط و تحمل کو سراہا رہی ہے ،بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بجٹ میں عام آ دمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا چاہیے ، پی ٹی آئی والوں کے کیسز عدالتوںمیں زیر سماعت ہیں‘ چیئرمین سینیٹ
اتوار 25 مئی 2025 17:45
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم،اوورسیز پاکستانیوں، صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم محمد شہبازشریف،سپہ سالار اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر مثالی اتحاد کا مظاہرہ کر کے بھارت کے خلاف جنگ جیتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان نے جنگ کے دوران نہایت تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف ایسی سٹریٹیجی بنائی کہ پوری دنیا میں پاکستان کی بہتر حکمت عملی اور ضبط و تحمل کو سراہا جا رہا ہے،جس کا سارا کریڈٹ حکومت ، مسلح افواج کے سربراہ اور تمام سیاسی پارٹیوں کو جاتا ہے ۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور اس نے خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ ہر مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے،کبھی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جو اس خطے کی عوام کی بربادی کا باعث بنے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میں نے واضح کیا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور صوبے میں بد امنی پھیلانے میں بھارت کا ہاتھ ہے ،اس حوالے سے بالی وڈ میں ڈاکٹر من موہن سنگھ پر’’ ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کے نام سے ایک فلم بھی بنی تھی جس کے بعد بھارت مسئلہ سیاچین،کشمیر اور بلوچستان کے اندرونی معاملات پر گفتگو و شنید کرنے کیلئے تیار ہو گیا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں دہشتگردی کا جھوٹا الزام لگایا، پاکستان نے واقعہ کی نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر بھارت بالکل تیار نہیں تھا، الٹا اس نے پاکستان کے دریائوں کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور واٹر وار تھی لیکن پاکستان کی قیادت اور مسلح افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر ثابت کیا کہ پاک افوج دنیا کی باصلاحیت فوج ہے ، اس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نے جنگ میں پہل نہیں کی بلکہ اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ پی ٹی آئی معاملات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے جہاں تک پی ٹی آ ئی کے بیانیہ کا تعلق ہے وہ جو کہتے ہیں انہیں کہنے دیں ،ان کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، عدالتیں جو بھی ان کے بارے میں فیصلہ کریں گی وہ سب کو قبول ہو گا ۔ بجٹ میں عوامی ریلیف کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں اور میرے بچے بھی منتخب رکن ہیں، لہٰذامیری حکومت سے گزارش ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ایک اور سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جہاں تک توانائی کے شعبے کی بات ہے ہمیں سستی توانائی کی فراہمی پر توجہ دینی ہوگی، اگر آئندہ بجٹ میں سبسڈی کم کرنے کی بات ہو رہی ہے تو اس کا متبادل ہونا چاہیے ،جیسا کہ سستے سولر پینلز کی فراہمی تاکہ عوام پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم ہو۔اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جہاں تک پیپلز پارٹی کی بات ہے ہم قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں، اس وقت بات کسی جماعت یا شخصیت کی نہیں بلکہ ملک و قوم کی ہو رہی ہے، اگر کوئی مشاورت ہو رہی ہے تو وہ اعلی سطح پر ہے، چاہے وہ وزیر اعلی مریم نواز سے ہو یا کسی کوارڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے، یہ سب ملک کی بہتری کے لیے ہے۔ آخر میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہا۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: شامی ڈاکٹر کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عمر قید
-
ایران اسرائیل کشیدگی، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا
-
بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
-
آپ کو پتہ ہے پی ٹی آئی دور میں پٹرول کی قیمتیں 400 روپے تک چلی گئی تھیں، حنا پرویز بٹ کا ویڈیو کلپ وائرل
-
سر دار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط، اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان
-
شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے، اسد عمر
-
ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز پر وزیراعظم کا نوٹس
-
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مخصوص نشستو ں کے مقدمے میں فاضل جج اور وکیل فیصل صدیقی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
-
ٓوزیرِ اعظم نے آئی ٹی ایکوسسٹم کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی
-
پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
-
فنانس بل ٹیکس فراڈ کے الزامات پر تاجروں کی گرفتاری معاملے پر وزیر اعظم کا نوٹس، خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.