
بھارت سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لیے تیار ہے.شہبازشریف
پہلگام حملے کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکی اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا،بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات کررہا ہے .وزیراعظم کا آذربائیجان میں سہ فریقی اجلاس سے خطاب
میاں محمد ندیم
بدھ 28 مئی 2025
17:24

(جاری ہے)
آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علی یوف اور آذری عوام کو آذربائیجان کے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے لڑکر آزادی حاصل کرکے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے. وزیراعظم نے کردستان ورکرز پارٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرنے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے جس انداز میں کردستان ورکرز پارٹی کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے، کردستان ورکرز پارٹی کا تحلیل ہونا ترک صدر کی سیاسی بصیرت اور وژن کا ثبوت ہے. وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے آستانہ میں ہمارا سہ فریقی اجلاس ہوا تھا، آج کااجلاس اس عزم کااعادہ ہے کہ تعاون اوردوستی کونئی بلندی پر لے جانا ہے، پاکستان، ترکیہ،آذربائیجان مذہب، اقدار،ثقافت،تاریخ میں بندھے ہیں، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، امید ہے سہہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا، تینوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں. وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مکمل حمایت پر ترکی اور آذربائیجان کے صدور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کےخلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کےساتھ کھڑے ہوئے، پاکستان کی حکومت اور عوام دل کی گہرائیوں سے آپ کے مشکور ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے عوام کے دلوں میں ترکیہ،آذربائیجان کے عوام کےلیے بہت احترام ہے، کشمیر، کاراباخ اور قبرص پر ایک دوسرے کی حمایت تعلقات کی مضبوطی کا اظہار ہے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد نہ صرف عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف شواہد دینے میں ناکام رہا بلکہ پاکستان کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکردی. وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تذکرے کے بغیر میری گفتگو ادھوری رہے گی جو پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پوری پاکستان قوم مسلح افواج اور آرمی چیف کے عقب پر کھڑی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران میں نے آرمی چیف کو قریب سے دیکھا انہوں نے خدا خوفی، جرات، صبر اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اللہ کی مہربانی، پاکستانی عوام اور آپ دوستوں کی حمایت سے ہم کامیاب ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، ہم کل بھی امن چاہتے تھے، آج بھی امن کے خواہاں ہیں اور کل بھی امن چاہتے ہیں لیکن یہ امن فوری حل طلب معاملات پر مذاکرات کے لیے میز پر بیٹھنے سے ممکن ہے اس کے لیے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا. وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جوکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کی بات کررہا ہے لیکن انشااللہ یہ ممکن نہیں ہوگاہم مکمل بندوبست کررہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرسکے. وزیراعظم نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کی بات ہے تو پوری ایمانداری کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لیے بھی تیار ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ہم نے 90 ہزار انسانی جانیں گنوائی ہیں اور 150 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات اٹھائے ہیں اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے اس سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیاجاسکتا وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگر بھارت سنجیدگی کے ساتھ ایماندارانہ تعاون چاہتا ہے تو پاکستان تجارت کے فروغ سمیت تمام معاملات پر مذارکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے.
مزید اہم خبریں
-
یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں
-
اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں
-
پاک ایران گیس پائپ لائن پیچیدہ معاملہ ہے، عالمی قوانین کے مطابق حل نکالیں گے
-
وفاقی وزیرپیٹرولیم نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی جلدختم کرنے کا عندیہ دے دیا
-
راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
-
حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
-
کل 5 اگست کو احتجاجی ریلییوں میں کارکنان یقینی بنائیں کہ کوئی شرپسند صفوں میں شامل نہ ہوسکے
-
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا ریلیف ملنے تک روپوش رہنے کا فیصلہ
-
نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، وزیرقانون
-
پاکستان: 14 لاکھ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی دوبارہ شروع
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ججز کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.