Live Updates

گورنرپنجاب نے سدھریال میں کیٹل فارم ہا ؤس کا افتتاح کر دیا

پیر 9 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سدھریال ضلع اٹک میں کیٹل فارم ہا ؤس کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اٹک شہر بیل،گائے کی خوبصورتی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود دور میں کیٹل فارم ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکا ہے اور حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکس بڑھانے کی نہیں بلکہ ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت آج پاکستان میں صنعت، کاروبار اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول میسر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت اگلے کئی سالوں تک پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے سپہ سالار کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے انٹرنیشنل میڈیا پر پاکستان کا مقدمہ لڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا تن من دھن سب پاک فوج کو دینے کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات