Live Updates

سفارتی محاذ پر کامیابی کے بعد بلاول بھٹو کا کراچی آمد پر شاندار استقبال

ہفتہ 21 جون 2025 01:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اعلی سطحی سفارتی وفد کی سربراہی میں امریکہ، برطانیا و یورپی ممالک کے کامیاب دورے سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں اور ان کی کراچی آمد پر ہزاروں پارٹی کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و صوبائی کابینہ کے ارکان، پارٹی رہنمائوں و کارکنان نے کراچی ایئرپورٹ پر پارٹی چیئرمین کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے اپنے دفاع میں بھرپور جواب دینے پر عالمی سطح پر پاکستان کا موقف بیان کرنے پر سفارت وفد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں بھارت کو شکست فاش دی جبکہ ہم نے سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست سے ہم کنار کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ سے لیکر برطانیا اور دیگر یورپی ممالک میں جہاں بھی ہم گئے وہاں بھارتی وفد بھی پہنچ گیا تھا مگر ہم نے دنیا کو واضح کردیا کہ بھارت نے جارحیت کی اور ہم۔نے اپنے دفاع میں ان کے 6 جنگی جھاز مار گرائے۔ ہماری مسلح افواج نے بھارت کو سبق سکھایا اور اب دنیا کے سامنے بھارتی عزائم بے نواب ہو گئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے سفاری وفد نے دنیا پر واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی میں ملوث ہے جبکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ملک ہے۔

ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر جنگ لڑی ہے اور دنیا اس بات کا اعتراف کر چکی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کی دھمکی دی ہے جو کہ ہماری لائف لائین ہے۔ بھارت سندھ طاس معاھدے کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک پر حملے میں ملوث بھارت کے 6 جھاز تباھ کئے اور پہلے بھارت نے تردید کی مگر بعد میں بھارت اس حقیقت کو ماننے پر مجبور ہو گیا۔ ہمارے سفارتی وفد نے دنیا کو باور کرایا ہے کہ بھارت ایک غیر زمہ دار ملک ہے جبکہ پاکستان ایک امن پسند اور زمہ دار ریاست ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، شرجیل انعام میمن، سعید غنی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات