قومی اسمبلی اجلاس: 33 وفاقی وزارتوں اورڈویژنوں نے مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل

بدھ 25 جون 2025 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں 33وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنوں نے مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے وفاقی وزارتوں او ڈویژنوں کے 9ہزار 951ارب22کروڑ سے زائد کے 136 مطالبات زر منظور کر لیئے گئے جبکہ اپوزیشن کی ساڑھے 7سو سے زائد کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گیئں غذائی تحفظ ڈویڑن کے 34 ارب 4 کروڑ کے تین مطالبات زر منظور جبکہ کٹوتی کی 98 تحاریک مسترد کر دی گیئں اجلاس میں چار وزارتوں اور ڈویڑنوں کی4ہزار814 ارب روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

(جاری ہے)

خزانہ ڈویڑن کی43کھرب98ارب38کروڑ57لاکھ کی14مطالبات زر منظور کر لیئے گئے جبکہ اپوزیشن کی 60 کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گیئں قومی اسمبلی کا اجلاس میں سپیکر قومی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی انیقہ مہدی نے کہا کہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں بشری بی بی کا جیل میں روم کولر ٹھیک نہیں ہوسکاوزارت نے جبری گمشدگیوں پر اقدامات نہیں کیے وزارت انسانی حقوق کی کا پرفارمنس آڈٹ کیا جائے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی 122 ممالک سے 109 نمبر پر ہیسندھ میں اپ کو بجلی مل رہی ہیپیپلزپارٹی ارکان کا نہیں میں جواب کل پیپلز پارٹی کی خاموشی نے فارم 47 کی حکومت کو فیسیلیٹیٹ کیا ہے،فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے،زرعی سیکٹر وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہیہماری ترجیح ہے کہ پروڈکشن کس طرح بڑھائی جائیاس حکومت میں فرٹیلائزر میں نہ شارٹیج آئی ہے نہ قیمت بڑھی ہیہم نے کاٹن کا ٹارگٹ حاصل کیا ہیہمارے کاشتکار کو اچھی قیمت ملے گی کافی ٹیوب ویل سولر پر چلے گئے ہیں پی اے آر سی کو ٹرانسفارم کر رہے ہیں پاسکو کو کرپشن کا گڑھ سمجھا جاتا تھاپاسکو کو وائنڈ اپ کرنے جارہے ہیں ڈی پی پی کو بھی ری اسٹرکچر کیا ہیپچھلے سال زرعی ایکسپورٹ 8 ارب ڈالر تھی پنجاب حکومت نے دس ہزار ٹریکٹر دیا ہے،کچھ مفت بھی دیئے ہیں وزیراعظم نے ایک ہزار ٹرینر چین بھیجے ہیں جب وہ آئیں گے تو یہاں کنٹریبیوٹ کریں گے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ رانا تنویر صاحب نے کہا ہے ایک ہزار بندے چین گئے ہیں، کہاں کہاں سے گئے ہیں وفاقی حکومت نے کتنے ٹریکٹر دیئے ہیں