
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے‘حافظ نعیم الرحمن
چینی برآمد، درآمد سکینڈل اور پنجاب حکومت آڈٹ رپورٹ میں کھربوں کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کارکردگی صفر، چچا بھتیجی مل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں‘امیر جماعت اسلامی کی منصورہ میں دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 26 جون 2025 17:43

(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے چینی کی پہلے برآمد بعدازاں درآمد اور پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ میں کھربوں کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بھی مطالبات کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چچا بھتیجی نام نہاد سکیموں کے افتتاح اور ترقی کے نام پر عوام کو بے وفوف بنا رہے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں سے ذاتی تشہیر کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت شرح سود میں رواں برس پانچ فیصد کمی کرے اور آئندہ برس اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے، بجلی کی قیمتیں لاگت کے مطابق کی جائیں اور آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے پر پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔حالیہ بجٹ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ سولر پینل پر کسی قسم کی ڈیوٹی نہیں لگنی چاہیے۔ حکمرانوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور اس تباہی میں پنجاب حکومت کا سب سے زیادہ کردار ہے، چھوٹا کسان پریشان، ٹیکسوں کا بوجھ عام افراد پر ڈالنے کی بجائے حکمران اپنی مراعات کم کریں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ داروں پر ٹیکس ختم جبکہ بڑے جاگیرداروں پر لگایا جائے۔ تعلیم کا شعبہ تباہ حال ہے، دوکروڑ بانوے لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ وزیراعظم تعلیمی ایمرجنسی لگانے کے دعوے کرتے تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف استقامت دکھانے پر ایران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امریکہ کی مکمل پشت پناہی کے باوجود حماس اور ایران نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا اور اسے بے نقاب کردیا ہے۔ پاکستانیوں کی طرح ایرانی قوم بھی بیرونی جارحیت کے خلاف متحد ہوئی اور دشمن کو دھول چٹائی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیبھارت کو شکست دے کر دنیا میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا، اب پاکستان کے حکمران امریکی خوف سے نکل کر آزاد خارجہ پالیسی بنا کر اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتیں، حکومت کی جانب سے ٹرمپ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی قومی وقار کے منافی ہے اس اعلان سے دستبرداری کی جائے۔امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ حق خودارادیت کے علاوہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی یا اس کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات قبول نہیں۔ ٹرمپ نے غزہ میں صہیونی سفاکیت کا کھل کر ساتھ دیا، افسوس اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے حماس کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ امت متحد ہوکر ہی دشمن کا مقابلہ کرسکتی ہے، او آئی سی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل فلسطین نے تاریخ رقم کردی، غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے، حکومت پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دے۔
مزید قومی خبریں
-
سیسی کا ادارہ جب سے بنا ہے آج تک اس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا ،نثار کھوڑو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
-
ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
-
ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج
-
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 8 سے 17 سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہربنانے کا فیصلہ
-
چوہدری شافع حسین سے مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی کی ملاقات ،ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت بارے بات چیت
-
پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتراض ہے مگر ہم حکومت گرنے نہیں دیں گے‘قمر زمان کائرہ
-
وزیراعلی کا نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنیوالی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
-
پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس‘ بلاول کی اراکین کو مالیاتی بل کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت
-
لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانا چاہیے، حافظ نعیم
-
سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری پرتنخواہ یا مراعات قومی خزانے سے ادا نہیں کی جائیں گی، سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.