
ہم حکومت گرنے نہیں دیں گے
پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتراض ہے، ہمیں اپنے تضادات اور اختلافات ایک طرف رکھ کے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جمعرات 26 جون 2025 21:25
(جاری ہے)
سیمینار کی صدارت پی ایل ایف لاہور ڈویژن کے صدر شاہد عباس ایڈوکیٹ نے کی ۔اس موقع پر دختر مشرق کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر احسن بھون،لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، چودھری اسلم گل،عثمان ملک،عارف خان،رحمن عزیز ملک،شکیل پاشا اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر رانا جمیل منج،عارف خان،راوخالدایڈوکیٹ جاوید الیاس ججی،نوید الحسن، بشری ملک،رانا ذوالفقار،آغا تقی شاہ،حمزہ عباس بھی موجود تھے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکمران عوام کے ذہنوں سے محو ہو جاتے ہیں صرف چند رہنما دل میں رہتے ہیں،لیڈر مسائل کا حل لیکر آتا ہے۔حکمراں صرف حکومت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کے ریاستی سٹرکچر کی چولیں ہلا دیں اور پرانی شناختیں ختم کر کے جمہوری شناختیں متعارف کرائیں۔انہوں نے بتا یاکہ پاکستان بحران میں آ کر دو لخت ہوتا ہے تو بھٹو کو منتیں کر کے اقتدار دیا جاتا ہے،اسوقت ملک مارشل لاء ریگولیشن کے تحت چل رہا تھا۔بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اکھٹا کر کر کے متفقہ آئین اور ہاری ہوئی قوم کو امید دے کر باوقار قوم بنایا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی میزائل ٹیکنالوجی کیوجہ سے ہم نے بھارت کے 6طیارے گرائے۔بی بی شہید نے ضیاء کی ساتھی جماعتوں کو ساتھ ملا کر میثاق جمہوریت کیا،میاں نواز شریف پر برا وقت آیا تو بی بی خود انکے پاس چلا کر گئیں۔سیاسی جماعتیں کمزور ہوتی ہیں تو ملک اور سیاسی عمل کمزور ہوتا ہے ،قوموں کو سمت دینا بڑا کام ہوتا ہے جو بڑا لیڈر ہی کرتا ہے۔بی بی شہید ہوئیں تو پاکستان میں آگ لگ گئی۔اسوقت آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتراض ہے مگر ہم حکومت گرنے نہیں دیں گے ۔ہمیں اپنے تضادات اور اختلافات ایک طرف رکھ کے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بحرانوں سے نکال کر ملک کو سمت دی ہے،ہمیں بڑے تدبر اور تحمل سے آگے بڑھنا ہو گا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر احسن بھون نے کہا کہ اس ملک میں بھٹو شہید نے عوام کے لئے جو ورثہ چھوڑا کوئی اور نہیں چھوڑ سکا،پاکستان کا دفاعی نظام بھٹو شہید کی دین ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ پر پاکستان کے مخالف کو چاروں شانے چت گرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات کم کر کے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنایا، پارلیمان کے استحکام تک ملکی نظام بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔مطالبہ کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی تمام صوبوں سے ججز لیکر آئینی عدالت بنوائے ۔ممبر پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو چودھری اسلم گل نے کہا کہ بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم بھٹو اور پھر بی بی شہید نے جمہوریت کا جھنڈا اٹھایا،صدر آصف زرداری نے سیاسی سفر میں جو صعوبتیں برداشت کیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں،شاہی قلعے ہوں یا جیلیں،بھٹو کے جیالے کبھی نہیں گھبرائے،بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید بی بی کا مشن مکمل کرینگے۔عثمان ملک نے کہا کہ ہمارے ملکی مسائل کا حل صرف بھٹو کی واپسی میں ہے۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ بی بی شہید اور انکے پورے خاندان جیسی قربانیاں کوئی اور خاندان نہیں دے سکا،محترمہ کا وژن اور سیاسی بصیرت ملک کے کسی اور لیڈر میں نہیں،آج پاکستان میں جمہوریت بینظیر شہید کی سیاسی جدوجہد کی مرہون منت ہے۔سیمینار سے مبشر رحمن،علی عمران نقوی، زاہد شیرازی،عارف خان،شکیل پاشا،رحمن عزیز چن ،عبد الستار جیند،راشد شریف،قمر عباس،ملک خرم،رانا اظہر،عمران کھوکھر ایڈوکیٹ،عدنان کھوکھر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے دختر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید
-
پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے
-
پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب
-
کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں افطار ڈنر، سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
-
افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
-
شیخ رشید احمد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
-
معروف صحافی میاں فضل الٰہی اور سینئر اینکر پرسن شاہد میتلا کے اعزاز میں پُروقار افطار ڈنر
-
مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر
-
صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ ..
-
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی ثقافت اور روایتی کھانوں کو فروغ دینے کے لیے "اصلی گوجرانوالہ" ریسٹورنٹ کا افتتاح
-
جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
-
مصباح الحق کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس جدہ میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.