
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،صنعتوں و بجلی گھروں کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری، مختلف وزارتوں و ڈویژنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری
جمعہ 27 جون 2025 22:23
(جاری ہے)
اجلاس میں جاری مالی سال کے دوران مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جاری سکیموں اور منصوبوں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مختلف تکنیکی ضمنی گرانٹس کا جائزہ لیا گیا۔
ای سی سی نے وزارت دفاع کیلئے تنخواہوں و مراعات کی ادائیگی، ملازمین و دیگر متعلقہ اخراجات اور حالیہ پاک-بھارت جنگ کے شہداء کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت واجبات کی ادائیگی کے ضمن میں 15.839 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں جاری مالی سال کے دوران آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر اور رہائشی عمارات کے کرائے کی لازمی و ناگزیر ادائیگیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزارت خزانہ کیلئے 6.3 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح وزارت خزانہ کی سمری پر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 829.67 ارب روپے اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 1,774.20 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 10 کروڑ روپے اوروزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 1.765 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منطوری دی گئی،یہ گرانٹس فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (شمال و جنوب) اور فرنٹیئر کور بلوچستان (شمال و جنوب) کی آپریشنل ضروریات اور واجب الادا واجبات کی ادائیگی کے لیے دی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے مختلف ہیڈز آف اکائونٹس کے تحت واجب الادا رقوم کی ادائیگی کے لیے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پر 30 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی، وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پراسلام آبادکیپٹل ٹیریٹری میں امن وامان سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے مختلف وینڈرز کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ے 10 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات کی سمریوں پر اسلام آباد پولیس سٹیشنز میں جدید تفتیشی سازوسامان کی فراہمی و ماحول کی بہتری کے لیے 5.2241 کروڑ روپے اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (شمال) کے حوالے سے 10 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کی سمری پر سپارکو کیلئے 5.5 ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم کی سمری پر 11.797 کروڑ روپے کی ٹی ایس جی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح بلوچستان حکومت کو پی ایس پی اورپی اے ایس افسران کی تعیناتی کے بدلے دی جانے والی ترغیبی سکیم کی مدمیں فنانس ڈویژن کے لیے 25.457 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ایگزیکٹو بلڈنگ کی مرمت و بحالی کے اخراجات کی مدمیں وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 19.8 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ سمری پر بھی غورہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں کے نظرثانی شدہ ڈھانچے کی منظوری مانگی گئی تھی جو کہ یکم جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔اجلاس کوبتایاگیا کہ اوگرا آرڈیننس کے تحت وفاقی حکومت اوگرا کی قیمتوں کے تعین کے 40 دنوں کے اندر اندر نظرثانی شدہ صارف گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی پابندہے تاکہ لاگت کی وصولی اور ریگولیٹری تقاضے پورے کیے جا سکیں، یہ تجویز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ ڈھانچہ جاتی بینچ مارکس کے مطابق بھی ہے جن میں کیپٹیو پاور ٹیرف کا توازن اور کم آمدنی والے صارفین کے لیے بالواسطہ سبسڈی کے بجائے براہ راست ا ہدفی امداد کی طرف منتقلی شامل ہے۔ای سی سی نے نے توانائی شعبے کے ٹیرف میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ پر غور کرتے ہوئے گھریلو صارفین کو تحفظ دینے کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا صرف فکسڈ چارجز کو اثاثہ جات کی لاگت وصولی کے لیے گھریلو سیکٹر میں دوبارہ ایڈجسٹ کیا گیا۔ صنعتوں و بجلی گھروں کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی کی درآمد سے متعلق ایک تجویزکابھی جائزہ لیاگیا۔ ای سی سی نے اس تجویزکاجائزہ لینے کے بعد 10 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق کریں گے۔ اس کمیٹی میں وزیر تجارت، وزارت خارجہ کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی، سیکرٹری فنانس، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر شامل ہوں گے،کمیٹی ای سی سی کے روبرو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں نے فنانس ڈویژن کی جانب سے ہوم ریمیٹنس انسنٹیو سکیم میں تبدیلی سے متعلق سمری کابھی جائزہ لیاگیا۔ ای سی سی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فنانس ڈویژن کو جامع منصوبہ مرتب کر کے 31 جولائی تک پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فنانس ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ چھوٹے کسانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے رسک کوریج سکیم شروع کرنے کی تجویز کابھی جائزہ لیاگیا اوراس کی اصولی طور پر منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے ہدایت کہ سکیم کو مزید بہتر بنایا جائے اور اضافی حفاظتی اقدامات شامل کیے جائیں تاکہ یہ منصوبہ 14 اگست 2025ء کو شروع کیا جا سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ سکیم ممکنہ طور پر 7.5 لاکھ نئے زرعی قرض دہندگان کو رسمی مالیاتی نظام میں شامل کرے گی، مالی سال 2026 سے 2028 کے دوران 300 ارب روپے کے اضافی قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت بینکوں کے رسک کوریج اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ کی ضرورت 37.5 ارب روپے ہو گی جو مالی سال 2027 سے 2031 کے درمیان خرچ کی جائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.