
ٴْافغانستان کوتجارت، تعلیم وصحت میں شراکت دار بنا نا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہی:سراج الحق
لله*پاکستان اور افغانستان اسلام اور ہمسائیگی کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہیں، افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ )نامساعد حالات کی وجہ سیڈھائی بلین ڈالر کی پاک افغان دو طرفہ تجارت سکڑ کر80کروڑ ڈالر رہ گئی ہے،ضیاء الحق سرحدی ۔آئی آر ایس کے زیر اہتمام پاک افغان تعلقات کی نئی جہتوں کے موضوع پر سیمینار سے سیاسی، سفارتی اور کاروباری شخصیات کاخطاب
جمعہ 27 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
سراج الحق نے تجویز دی کہ پشاور طورخم ریلوے ٹریک کو بحال کرکے افغانستان تک توسیع دی جائے، افغانوں کیلئے خصوصی شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے اور دونوں ممالک کے شہریوں کو دستاویزات کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو آزاد وخودمختار پڑوسی ممالک ہیں جو مذہب،ثقافت،زبان اور جغرافیائی وحدت کے تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،ان دونوں ممالک کی قربت اور دوستی نہ صرف ان دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے بلکہ اس سے یہ پورا خطہ بھی ترقی کی نئی بلندیوں کوچھو سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس حقیقت کوکوئی بھی نہیں جھٹلا سکتا کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں افغانوں کی مدد کی ہے اورافغانستان میں استحکام افغانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد ایک مسلمہ حقیقت ہے اور اس کو متنازعہ بنانے کی کسی بھی سازش یا کوشش کی حمایت کی گنجائش نہیں ہے، پختونستان ایک مردہ گھوڑا ہے جس میں جان ڈالنے کی کوئی بھی سازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔ سراج الحق نے کہا کہ افغانوں نے امریکی سامراج،پاکستان نے اکھنڈ بھارت اور ایران نے گریٹر اسرائیل کے عزائم خاک میں ملا کر عالم اسلام کی حقیقی قیادت کا حق ادا کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان،پاکستان اور ایران ترکی کو ساتھ ملاکر ایک مشترکہ محاذ کے ذریعے نہ صرف عالم اسلام کی قیادت کرسکتے ہیں بلکہ یہ چاروں ممالک مل کر اس پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا پہلا رشتہ اسلام کا ہے اور افغان عوام آج بھی پاکستانی بھائیوں کی قربانیوں کو یادرکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے افغانستان میں 20 سالہ قبضے کے دوران نہ ہسپتال بنائے اور نہ ہی تعلیم و صحت کے شعبے میں کوئی بہتری لائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ دونوں جانب کے سیاسی قائدین،علماء کرام،تاجر،دانشور،صحافی ،کھلاڑی،شاعر،ادیب اور فنکار باہمی ملاقاتوں اور رابطوں کے ذریعے اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے اس موقع پر کہا کہ پاک افغان تجارت کا حجم پہلے 2.5 ارب ڈالر تھا جو حالیہ کشیدگی کے باعث متاثر ہوکر 80 کروڑ ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچاہے لیکن اب آہستہ آہستہ دو طرفہ تجارت بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ،ویزہ پالیسی اور بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے تاکہ تاجروںاورڈرائیوروں کو در پیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ ممتاز تجزیہ کاراور سینئر صحافی محمود جان بابر اور چیئرمین آئی آر ایس ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو نہ صرف سفارتی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے بلکہ عوامی سطح پر رابطے، تعلیم، علاج اور ثقافت کے شعبوں میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید قومی خبریں
-
نوشہرہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ریڈ الرٹ جاری
-
دریائے سوات سے مٹی، بجری نکالنے ،کھدائی پر مکمل پابندی، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری
-
صوبہ بھر میں بارش و آندھی سے 25 حادثات، 12 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
فیصلے سے مایوسی ہوئی، نشستیں مینڈیٹ چوروں کو دے دی گئیں، بیرسٹر گوہر
-
بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرار
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا آغا مرتضی پویا کے انتقال پراظہارافسوس
-
کراچی ،افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل
-
تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مشن جاری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ لون پروگرام شروع کیا ہے۔رانا مشہود احمد خان
-
پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ،فیصلے نے مودی کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.