
نواز شریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہو گئے‘ مریم نواز
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سے تھا پنجاب کا 30سال کا ڈومیسٹک قرضہ آج ڈیڑھ سال میں اللہ کے فضل سے صفر ہو چکا ہے ، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب اسمبلی میںاظہار خیال مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے اسپیکر کی رولنگ ہوا میں اڑا دی ،سیٹوں سے اٹھ کے احتجاج اور نعرے بازی کی
جمعہ 27 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
میں پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے نہ صرف بجٹ پیش کیا بلکہ کثرت رائے سے منظور کرایا، پنجاب کا 30سال کا ڈومیسٹک قرضہ آج ڈیڑھ سال میں اللہ کے فضل سے صفر ہو چکا ہے اور مسلسل دوسرے سال ٹیکس فری بجٹ دینے کے باوجود پنجاب کا ان سورس ریونیو 50فیصد بڑھا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بجائے ٹیکس میں اضافہ کرنے کے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، مائنز اینڈ مںنرلز کے شعبے میں میں 30 ارب روپے کی بچت کی ہے، مائنز اینڈ منرلز میں انقلابی کام کرنے پر وزیر شیر علی گورچانی اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی کنڈیشن کے ساتھ ہم نے بچت کی اور آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ پورا کیا، یہ آسان کام نہیں تھا، بہترین مالی مینجمنٹ کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلے سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ رکھا اور اس میں ایک ہزار 13ارب عوام پر خرچ ہوچکا ہے، میں نے پہلی تقریر میں کہا تھا میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی کی جماعت کے جائینٹس سے ہے جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے تعاون کے بغیر میں یہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتی تھی،اپنے اراکین اسمبلی کے صبر اور ان کی بردباری کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں، اس سے پہلے ہائیسٹ یوٹیلائزیشن 585بلین تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے سال جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور آج میں اپنے آپ کو آپ کے سامنے اور اس پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہوںے کے لیے حاضر ہوں، میں نے بغیر کسی تفریق کے کام کیا، میرے ہر منصوبے میں پنجاب کے ہر علاقے کے شہری کا وہی حصہ ہے جو لاہور کے باسیوں کا حصہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بھکر، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سب شامل ہیں، جس طرح لاہور والے شامل ہیں، جو بڑے شہروں کو ملا وہی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ملا ہے، کسی بھی طرح کی تفریق مریم ںواز نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہاں جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں اور جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے اور ہر وعدہ جھوٹا نکلا پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا تو مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کو لگے رہنے دیں آپ مجھے دیکھیں انہیں تو دیکھتے رہتے ہیں، ان کو بولنے دیں ان کا حق ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی لیکن کیا کروں پولیٹیکل اینمل ہوں، میری بہن علیمہ خان نے خود کہا تھا ان کا بھائی عمران خان مائنس ہو گیا ہے، جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگیا آج وہ خود مائنس ہوگئے ہیں، ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا ان کو ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرمپ فارمنگ کو اس سال پانچ ہزار ایکڑ پر شروع کرنے جا رہے ہیں، کسان کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ لیہ، رحیم یار خان اور بہاولپور کے کسانوں کو ملا ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے بچوں کو شیئر کو ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ماں کو ہر بچہ پیارا ہوتا ہے اور ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی، ایسے ہی مریم نواز کے لیے پنجاب کا ہر شہر، ہر گاں اور ہر تحصیل ایک طرح اہمیت رکھتا ہے، چاہے وہ فیلڈ اسپتال ہوں، کلینک ان وہیل ہوں، انسولین ہوں یا مریم کی دستک منصوبہ ہوں یہ پنجاب کی لینڈ مارک بن چکا ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے اسکرین پر منصوبوں کی ویڈیو چلوانے کی درخواست کر دی اور کہا کہ جتنا بڑا بجٹ اس سال پنجاب کو ملا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، 75ملین کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر ہسپتال تکمیل کے مراحل تک پہنچ چکا ہے اور یہ ہزار بیڈ کا ہسپتال ہے جہاں عالمی معیار کے ڈاکٹر اور مشینری ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ میں خوشی کے ساتھ پنجاب کے عوام کو بتانا چاہتی ہوں یہ کینسر ،سپتال اس سال فنکشنل ہو جائے گا۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کو فتح دی۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کے اصولوں پر کاربند ہے۔ مریم نواز کی تقریر کے دوران اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکر کی رولنگ ہوا میں اڑا دی اور سیٹوں سے اٹھ کے احتجاج اور نعرے بازی کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی
-
ویل ڈن،محسن نقوی کی ثناء یوسف سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر نے پر اسلام آباد پولیس کی خصوصی تعریف
-
ملک میں ایئرپورٹ کارگو چارجز 100 فیصد تک بڑھا دیئے گئے
-
سندھ میں نئے ٹریفک قوانین نافذ؛ مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیش اور چیک کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ کاربند، تنخواہ صرف بینک کے ذریعے دی جائیگی
-
خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کا وزیراعظم سے اظہارتشکر، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا مشکور ہوں، شہبازشریف
-
مجھے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سے نکلوایا وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، شیرافضل مروت
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
ڈیجیٹل معیشت کی جانب انقلابی اقدام، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.