
برادر ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم
جمعہ 4 جولائی 2025 20:06

(جاری ہے)
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے پر ای سی او ممالک سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا غزہ میں انسانوں کی پیدا کردہ بے مثال تباہی کا مشاہدہ کررہی ہے، ایک ایسا خطہ جو دائمی اذیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، گویا انسانیت جیسے اب وجود ہی نہیں رکھتی جبکہ قحط سایہ فگن ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے اہلکاروں سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں پر اسرائیل بلاخوف و خطر حملے کر رہا ہے، تاکہ غزہ کے بے بس اور بھوکے عوام کی واحد زندگی کی ڈور کو جان بوجھ کر کاٹا جا سکے۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی تسلط کا شکار جموں و کشمیر ہو، فلسطین ہو یا ایران، پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں معصوم لوگوں پر ظلم و بربریت کرنے والوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسے میں جب قدرتی موسمیاتی تبدیل ہیبت ناک صورتحال اختیار کرچکی ہے ہمیں بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے نئے اور تشویشناک عمل کا سامنا ہے، بھارت کا یکطرفہ طور پر عالمی بینک کی ضمانت میں طے پانے والے سندھ طاس معاہدے سے نکل جانا بین الاقوامی ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دریائے 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، بھارت کو کسی صورت بھی یہ راستہ اپنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،یہ عمل پاکستانی عوام کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد دیتا ہوں، دنیا کے دیگر خطوں کی طرح ای سی او کے رکن ممالک پر بھی موسمیاتی تبدیلی کے دور رس اثرات مرتب ہورہے ہیں، جن میں گلیشئرز کا پگھلنا، گرمی کی شدید لہریں اور تباہ کن سیلاب اور زرعی پیداوار میں کمی شامل ہے، یہ چیلنجز ہمارے لاکھوں عوام کے غذائی تحفظ اور روزگار کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، 2022میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا،3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے، املاک کو بہت نقصان پہنچا۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.