بلوچستان واقعات بھارتی پراکسی وار اور اسکے ایجنٹوں کی کارروائی ہیں ،مرکزی کمیٹی میری پہچان پاکستان

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)ایم پی پی (میری پہچان پاکستان)کی مرکزی کمیٹی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی وار اور اسکے دہشت گردوں کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان واقعات بھارتی پراکسی وار اور اسکے ایجنٹوں کی کاروائی ہیں۔ بھارت اپنی جنگ کی شکست کا بدلا پراکسی وار، دہشت گردی اور اپنے ایجنٹوں کے زریعے کر رہا ہے۔

پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ عوام کھڑی ہے۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھارتی جارحیت کی طرف اشارہ کیا تھا۔ فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں۔ بھارتی دہشت گرد بھی نیست و نابود ہوں گے۔ مرکزی کمیٹی نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کے مسافروں کو اغوا کرکے قتل کرنے اور مخصوص بھارتی ایجنٹوں کی کاروائیوں کو بھارت کی فاشسٹ ذہنیت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے یہ مٹھی بھر دہشت گرد بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت ہماری افواج کے خوارجیوں اور ملک دشمنوں کو جہنم واصل کرنے کے واقعات سے خوفزدہ ہے اور پاکستان میں چند مٹھی بھر افراد کے زریعے پراکسی وار کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گلوبل پیس کانفرنس اور میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان کی مضبوط پوزیشن برداشت نہیں کرے گا ہمیں متحد قوم بنکر اور میڈیا کو مثبت کردار ادا کرکے ان سب دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے ہیں۔

نفرت اور مخصوص تارگٹ کا مقصد کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مرکزی کمیٹی نے اے پی ایکس کمیٹی کے اجلاس اور بلوچستان اور وفاقی حکومت کی گڈ گورننس پر زور دیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر سخت عمل کا مطالبہ کیا ہے۔فتنہ الہندوستان کو مکمل کچلنے کی ضرورت ہے۔