
جہانگیر ترین کی شمولیت سے متعلق ہاں ہی سمجھیں، ندیم افضل چن نے سینئر سیاستدان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اشارہ دیدیا
جہانگیر ترین نے کہا ہے اگر وہ سیاست کریں گے تو مخدوم احمد محمود کے ساتھ کریں گے، پنجاب میں متعدد لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں لیکن حکومتی ہتھکنڈے پنجاب میں لوگوں کوپارٹی میں شمولیت سے روکتے ہیں، رہنماء پیپلزپارٹی کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 14 جولائی 2025
16:20

(جاری ہے)
حکومت کی طرف سے پیپلزپارٹی کوسپیس نہیں دیا جا رہا۔
پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ ہمیں پنجاب میں سپیس دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے بغیرکسی نے نظام چلانے کی کوشش کی تو وہ کامیاب نہیں ہوا۔ 2013 میں نواز شریف کے خلاف دھرنے لگے تو پیپلز پارٹی ساتھ کھڑی ہوئی۔ پیپلزپارٹی نظام کے ساتھ کھڑی رہی تو نظام سے فائدہ اٹھانے والے بچے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دنیا میں پاکستان کے بیانیے کی جنگ لڑی۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ یہ نظام اور جمہوریت چلتی رہے۔گفتگو کے دوران رہنماء پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی کوئی گیم نہیں کھیلتی۔ کوئی مشکل میں پڑتا ہے تو جمہوریت کے پردے کے پیچھے چھپتا ہے۔ کوئی جمہوریت کے پردے کے پیچھے چھپتا ہے تو پارٹی کی مددکی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ جب کوئی جمہوریت کے نام پراقتدار کے مزے لیتا ہے تو پیپلزپارٹی میں قباہتیں نظرآتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی سے زیادہ کسی نے قربانیاں نہیں دیں۔ بے نظیر بھٹو شہیدکو مچھ جیل میں قید کیا گیا جہاں بجلی نہیں تھی۔ان کے خاوند11سال جیل میں رہے۔ بے نظیر بھٹو کے بچے دربدر ہوگئے۔ انہوں نے کارکن کے ساتھ جدوجہد کی۔ کسی کی مشکلات کا موازنہ نہیں کیا جاتا۔ سہولتوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پررہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسی کیلئے مشکل ہو یا نہیں لیکن جیل جیل ہوتی ہے۔ میں نے جب بانی پی ٹی آئی سے پہلی بار ملاقات کی انہیں کہا تھا جیل ریفارمز کریں۔ جو آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں وہ پہلے کہتے تھے اسمبلی سے استعفیٰ دیں۔ پیپلزپارٹی نے اس وقت کہاکہ استعفے نہیں دیں گے آئینی راستہ اختیار کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم بنائی پھر ہمیں پی ڈی ایم چھوڑنی پڑ گئی۔
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.