سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبے،پاکستان کی معیشت نئی بلندیوں کی جانب گامزن

منگل 29 جولائی 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے پاکستان کی معیشت کو ایک نئی جہت دے رہے ہیں۔ توانائی، مواصلات، صنعت، بندرگاہوں، اور سماجی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری نہ صرف ملک کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط بنا رہی ہے بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی ) کا ایک کلیدی منصوبہ ہے، جس کے تحت 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی جا رہی ہے۔ اس شراکت کا مقصد پاکستان کو علاقائی تجارت کا مرکز بنانا، بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا، اور غربت کا خاتمہ ہے۔سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی کا بحران ختم کرنے پر توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس وقت تک متعدد پاور پلانٹس مکمل ہو چکے ہیں جن میں ساہیوال، پورٹ قاسم، حب اور تھر کول شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے 10,000 میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے، جس سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔سی پیک کے تحت موٹرویز، ہائی ویز، اور پلوں کی تعمیر سے بین الصوبائی روابط کو فروغ ملا ہے۔ لاہور-کراچی موٹروے (M-5)، ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے، خنجراب تا گوادر شاہراہ جیسے منصوبے ملکی نقل و حمل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ML-1 منصوبہ — کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن میگا پراجیکٹ ہے، جو پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور تیز رفتار بنائے گا۔خصوصی اقتصادی زونز (SEZs): صنعت، تجارت اور روزگار کی نئی راہیں ،فیز 2 میں توجہ صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ اس ضمن میں ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں،رشکئی (خیبر پختونخوا)علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (فیصل آباد، پنجاب)،دھابیجی (سندھ)بوستان (بلوچستان)ان زونز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس سہولیات، انفراسٹرکچر، اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

گوادر سی پیک کا دل ہے۔ یہاں بندرگاہ، فری زون، بین الاقوامی ایئرپورٹ، اسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، اور پاور پلانٹس جیسے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔گوادر پورٹ کو مکمل فعال کرنے کے بعد پاکستان کی بحری تجارت میں انقلاب آ جائے گا، اور بلوچستان کے عوام کو ترقی کے حقیقی ثمرات میسر آئیں گے۔ سماجی ترقی: تعلیم، صحت، اور انسانی وسائل کی بہتری، فیز 2 کے تحت تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے پر بھی کام جاری ہے،ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز،زرعی تعاون ،پانی، صحت اور تعلیم کے منصوبے،یہ منصوبے انسانی ترقی کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔

سی پیک کے منصوبے نہ صرف پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے مسائل کا حل فراہم کر رہے ہیں بلکہ یہ ملک کو علاقائی تجارت کا مرکز بنانے، صنعتی ترقی کی راہ ہموار کرنے، اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئندہ برسوں میں سی پیک پاکستان کے معاشی افق پر ایک مستحکم اور تابناک تبدیلی لائے گا۔\395