
پنجاب اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی
قراردار وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی، قید کشمیریوں کی رہائی اور پرانی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ اپوزیشن کاساتھی اراکین کی گرفتاری کے خلاف اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج جن ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا وزیر پارلیمانی امور نے مداخلت کی اور اب تک کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا‘ اسپیکر گرفتار اراکین رہائی کے بعد شام کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
منگل 5 اگست 2025 21:45
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیرپارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے یومِ استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ 6سال قبل پانچ اگست2019ء کو بھارت نے غیر قانونی طورپر بھارت کی حیثیت کو تبدیل کیا، پاکستان کشمیر کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی توثیق و اعادہ کرتا ہے تاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں میں اپنے حق خود ارادیت اور اپنا حق حاصل کر سکیں۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے بھارتی اقدامات و غیر قانونی چوہدری سیاسی منظر نامہ بھارتی پالیسوں کو مسترد کرتا ہے، بھارتی ظلم و ستم جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔متن میں لکھا گیا کہ ایوان کشمیری عوام کی بہادر و جرات کو سلام پیش کرتا ہے جو بھارت کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ ایوان کشمیر میں انسانی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان پر بھارت کے دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں سے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں قیدیوں کو رہا کرے ظلم و ستم بند کرے اور صحافیوں کو کشمیر میں رسائی کی اجازت دی جائے۔اپوزیشن رکن آفتاب مان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اپنی آزادی کے لیے انہوں نے یہ قربانیاں دیں، ہمیں یقین ہیں کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پچیس کروڑ پاکستانیوں کو یہ سوچنا ہے جو مظالم کشمیر میں ڈھائے جا رہے ہیں، کیا وہی مظالم یہاں بھی ہو رہے ہیں۔ ہم ایک خطے میں جس ظلم کی مذمت کرتے ہیں وہی ظلم اپنے ملک کے لوگوں کے ساتھ روا رکھتے ہیں۔ پاکستان میں جس کے ہاتھ میں بھی اقتدار آتا ہے وہ وہی ظلم کرتا ہے جو کشمیر میں ہوگا۔ہم کس منہ سے کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو دس دس سال کی سزا دی گئی، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سزا سنائی گئی۔ سب جانتے ہیں وہ کتںے شریف ادمی ہیں لیکن پھر بھی ان کو دہشتگردی میں سزا سنائی گئی۔ارکان اسمبلی نے اس دن کی مناسبت سے ایوان میں اظہار خیال کیا ۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد پر بھارت نے شب خون مارا، جب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کی گئی تو اٹھائیس ہزار لوگ جیل میں ہیں، بھارت سیکولر نہیں ،بی جے پی کی رجیم میں ہندوتوا سوچ پر موجود ہے،ہم کشمیری مائوں بہنوں جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے بھائی شور مچا کر ایوان میں آئے تو کشمیری بھی ہمیں دیکھ رہے ہوں گے، کشمیر ہماری آنکھوں کے سامنے چھین لیا گیا تو اس وقت کے وزیر اعظم نے کہاکہ کیا کرسکتا ہوں ۔اپوزیشن رکن محمد وقاص مان نے کہا کہ ہمیں آج اپنا محاسبہ کرنا ہے اگر آج مودی حکومت کا محاسبہ کیا جارہا ہے تو ہمیں بھی اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیا،یقین رکھتا ہوں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم ایک خطے میں جس ظلم کی مذمت کرتے ہیں وہی ظلم اپنے ملک کے لوگوں کے ساتھ روا رکھتے ہیں،پاکستان میں جس کے ہاتھ میں بھی اقتدار آتا ہے وہی ظلم کرتا ہے جو کشمیر میں ہوگا،ہم کس منہ سے کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں، پاکستان میں بھی اس سے ملتے جلتے حالات ہیں، ہمارے اراکین اسمبلی کو دس دس سال کی سزا دی گئی۔اپوزیشن رکن سجاد وڑائچ نے بھارت کے خلاف میزائل چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کیلئے جان حاضر ہے،آپ بھارت کے خلاف قدم اٹھائیں میزائل لگائیں ہم اس کا بٹن دبائیں گے سب سے پہلے ہم ہوں گے۔اس پر چیئر نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص سے بھارت کی ایسی کی تیسی پھیر کر رکھ دی۔ حکومتی رکن لال محمد جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے،مودی نے 2019 کو کشمیری حقوق پر ڈاکہ ڈالا ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارتی مظالم سے آزادی حاصل کریں گے،کشمیریوں کو حق دینا ناگریز ہو چکا ہے وگرنہ فیلڈ مارشل کشمیر کا حل نکالنا بہتر جانتے ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن کے دیگر اراکین نے بھی یوم استحصال کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔اجلاس کے آغازپر اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے ۔ اپوزیشن اراکین نے ساتھی اراکین کی گرفتاری کے خلاف کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جن ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے وزیر پارلیمانی امور نے مداخلت کی اور اب تک کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا، جو پی ٹی آئی کے لوگ گرفتار ہوئے ہیں وہ کچھ دیر بعد ایوان میں آ جائیں گے۔اسپیکر نے کہا کہ حسان ریاض اور خالد ڈوگر کے درمیان ایوان میں جو بات ہوئی وہ قابل مذمت صورتحال ہے، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کردار ادا کروں گا۔ اپوزیشن رکن حافظ فرحت عباس نے کہا کہ ہماری سانس بند کر کے جمہوریت کا گلا گھوٹنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب میں آمریت چاہتے ہیں ، اراکین اسمبلی کے کپڑے پھاڑے گئے ،تھپڑ مکے اور ٹھڈے مارے گئے ،ہمیں سمجھ نہیں آتا آر ایس ایس کے غنڈے تھے یا پنجاب پولیس تھی۔ وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کے اب تک 9 ایم پی ایز کو گرفتار کیا گیا ہے کسی پر مقدمہ نہیں انہیں جلد چھوڑ دیا جائے گا،اگر دفعہ 144لگی ہو تو پھر پولیس قانون کے مطابق ایکشن لے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوںنے کہا کہ پرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے، اگر ایم پی ایز کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور کپڑے پھاڑے گئے تو اسے بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا جس پر وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے معاملہ کی تحقیقات کرنے کااعلان کر دیا۔احمر رشید بھٹی نے کہا کہ آج ہمارے ساتھیوں کی جو بے عزتی کی گئی وہ افسوسناک ہے، ہم کہتے رہتے ہیں ایوان کی عزت بحال کریںگے تو یہ تب ہوگا جب ہم اکٹھے ہوں گے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ جب قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو قانونی کارروائی تو ہوگی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہر ممبر ہمارے لئے قابل احترام ہیں اگر گاڑیوں کے شیشے توڑے جائیں یا کپڑے پھاڑے جائیں تو یہ ہائوس کی تذلیل ہے۔ وزیر پارلیمانی امور نے یقین دہانی کرائی کہ اس کی رپورٹ منگوا کر ایوان میں پیش کریں گے ۔اسپیکر کی مداخلت کے بعد اپوزیشن اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.