کراچی کے وسائل کراچی پر خرچ کرنے ہوں گے ،ڈاکٹر فاروق ستار

پیپلز پارٹی کی تعصبانہ روش نے کراچی کو تباہ کر کے رکھ دیا،ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، (عبداللہ شیخ)یو سی4 سرجانی ٹان میں معرکہ حق جشن آزادی اور پرچم کشائی تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 اگست 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ سرجانی ٹائون یو سی چار کے تحت معرکہ فتح جشن آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سرجانی ٹان سے منتخب ایم این اے سابق وفاقی وزیر اور مئیر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم پی اے عبداللہ شیخ تھے تقریب میں سی او سی کے جوائنٹ آغا ذاکر بھائی سی او سی اراکین دانش رحمانی، راشد بھائی ، ٹان ممبر کاشان کمال بھائی ،عزیز بھائی ، ٹائون آرگنائزر سرجانی ٹان جنید حیات بھائی ،راشد بھائی،یو سی آرگنائزر رضوان خان بھائی،جوائنٹ یو سی آرگنائزر زاہد خان بھائی، آئی ٹی انچارج عدنان صدیقی بھائی، بلال بھائی بزنس مین فورم ، یاسر بھائی ، را نادر بھائی، علی بھائی اور عامر بھائی، شعبہ خواتین کی عہدے داران سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار کے یو سی چار اور عبداللہ شیخ نے لالاز ہوٹل گرین بس اسٹاپ پر پرچم کشائی کی جشن ازادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار اور عبداللہ شیخ نے معرکہ جشن آزادی اور جدوجہد تحریک آزادی میں اقابرین کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس بار جشن آزادی دوہری خوشی کے ساتھ آیا ہے نو مئی 2025 کی جنگ میں بھارت کی عبرت ناک شکست نے پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کی خوشی کو دو بالا کر دیا آج کے دن جہاں ہم تحریک آزادی کے شہدا اور اکابرین کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو دوسری طرف ہم اپنی افواج پاکستان کی قوم کے لیے خدمات، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں افواج پاکستان کی قربانیاں بھلائی نہیں کی جا سکتیں انہوں نے کہا کہ کیا میں پاکستان کی تحریک میں 20 لاکھ سے زائد شہادتوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا پاکستان قیام میں ہمارے اب آبا اجداد کا لہو بھی شامل ہے ملک کے استحکام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف دن رات آپریشنز میں مصروف افواج پاکستان کے 50 ہزار جوان و افسران اور 50 ہزار نہتے عوام قربانی دے چکے ہیں اور یہ سلسلہ رکا نہیں جاری ہے انشااللہ وطن عزیز میں موجود ملکی وغیر ملکی سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت عوامی ایشوز پر کھل کر اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی تعصبانہ سیاست سے مسائلستان بن چکا ہے 15 سال سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی نے کراچی کو کھنڈر میں بدل کر رکھ دیا کراچی کے وسائل کو بڑی بے دردی کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے ملک کی معاشی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والا کراچی جو ملک کے ریونیو کا 70 فیصد جمع کر کے قومی خزانے میں دیتا ہے تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے متحدہ قومی موومنٹ اس ظلم و ستم پر خاموش نہیں رہ سکتی کراچی کے وسائل کراچی پر خرچ کرنے ہوں گے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کو 100 فیصد نمائندگی حاصل ہے کراچی کی 15 اور حیدراباد کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی اپنے شہروں کی توانا آواز بن کر پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مقبول اور مستحکم ہوچکی ہے ہمارے بغیر کوئی حکومت چل نہیں سکتی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم میاں ں شہباز شریف ملک کے استحکام، معاشی ترقی کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر دن رات کوشاں ہیں ملک کی تاریخ میں حقیقی معنوں میں پہلی بار جی ایچ کیو اور حکومت ایک پلیٹ فارم پر ہیں انہوں نے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ آئیے مل کر شہر کی تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے مل بیٹھ کر فیصلے کیے جائیں ہر ایک جماعت ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرے اسی میں ہی عوام کی بہتری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایم این ایز کے ترقیاتی کاموں کے لیے الگ سے 20 ارب روپے مختص کرائے ہیں جو ریلیز بھی کیے جا چکے اس خطیر رقم سے کراچی اور حیدرآباد میں بلا امتیاز بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر کام کروایا جائے گا تاکہ عوام الناس کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کراچی کے شہریوں کو نوید سنائی کی کراچی کا میگا کے تھری منصوبہ جو ہم نے اپنی کوششوں سے سندھ سے لے کر وفاق کے حوالے کروایا اس کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا باقی 30 فیصد کام اگلے سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو اضافی 25 کروڑ گیلن پانی روزانہ ملنا شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ایم کی ایم باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتی ہے ایم کیو ایم کا مستقبل روشن ہے ایک دن وہ ضرور ائے گا جب سندھ میں ایم کی ایم کا وزیراعلی اور وفاق میں ایم کیو ایم کا وزیراعظم بھی ہوگا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی استحکام خوشحالی کے لیے اپنے اسلاف کے افکار پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے قوم کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے جشن آزادی کی اس دلفریب تقریب میں فنکاروں نے اپنے ملی نغموں اور ایم کیو ایم کے ترانے گاکر سماں باندھ دیا اور خوب داد وصول کی۔