
کشمیری عوام نے ہندو توا ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، صدر آزاد کشمیر کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 15 اگست 2025 16:56
(جاری ہے)
اس موقع پر وفد میں عبدالحمید لون، راجہ خام حسین، سید اعجاز رحمانی اور زاہد صفی شامل تھے۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے 15 اگست بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے، دنیا بھر میں عالمی برادری کو یہ باور کروائیں کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ظلم و جبر کے ذریعے قابض ہے اور وہاں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد یکطرفہ اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیاں کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں لیکن بھارت یہ جان لے کہ کشمیری عوام بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے اور ہماری یہ جدو جہد اس وقت تک جاری و ساری رہے گی جب تک کہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتا۔اس موقع پر وفد نے صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھارت کے غیر قانونی زیر تلسط جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اس کا برملا اور دو ٹوک ثبوت کنیڈین وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں پیش کیا جس سے بھارت عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا۔ لہذا عالمی برادری بھارت کو اس کے مذموم عزائم سے باز رکھنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے،کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں ہے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اب بھی موثر ہیں لہذا بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں تبدیلیاں نہیں کر سکتا۔ صدر آزاد کشمیرنے مزید کہا کہ مودی کشمیری عوام کو بے گھر کرنے، ان کی جائیدادیں ضبط کرنے، حریت قائدین کو قید رکھنے اور نہتے شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر بزرگوں،خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے لیے ریاستی جبر کا سہارا لے رہاہے۔ بھارتی فوج ایک دہشت گردفوج بن چکی ہے اور بھارت ایک عالمی دہشتگرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہندو توا کے ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے، انشاء اللہ شہداکشمیر کا لہو رنگ لائے گا اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر جلد جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ سے آزاد ہو گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.