چیئرمین بلاول بھٹو کو تمغہ امتیاز سے نوازا جانا خوش آئند فیصلہ ہے،چنگیز خان جمالی

ہفتہ 16 اگست 2025 21:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز سے حکومت پاکستان کی جانب سے نواز ے جانے پر پارٹی قائدین او جیالوں کو مبارک باد دی ہے چنگیز خان جمالی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے تمغہ امتیاز سینے پر لگائے جانے اور فرد جذبات میں ان کا منہ چومنے کا منظر ایک باپ کا اپنے بیٹے سے والہانہ پیار کا اظہار تھاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشان نشان امتیاز سے نوازا جانا قابلِ فخر ہے اور ان کی عالمی سطح پر سفارتی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہا ٓج پوری قوم خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے باعث فخر اور تاریخی دن ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا نام دنیا میں اونچا کیا، چنگیز خان جمالی نے کہا کہ جنگ 9 مئی2025 کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر بلاول بھٹو نے اپنی کامیاب سفارتی حکمت عملی سے پاکستان کا مضبوط دفاع کر کے بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کئے بلاول بھٹو نے اپنی کامیاب سفارتی صلاحیتوں نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کر دی چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلاول بھٹو نیبھارتی پروپگینڈہ کو بے نقاب کر کے دنیا کو پیغام پہنچایا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،انہوں نے کہا کہ جس طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی پوری قوم انہیں اس پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔