
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے د ہرے معیار اور سیاسی ایجنڈے ترک کیے جائیں ، غیر ملکی قبضے کو انسداد دہشت گردی کے نام پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد کا مباحثے سے خطاب
جمعرات 21 اگست 2025 11:53
(جاری ہے)
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ گروہ افغانستان اور خطے میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ بھی عالمی برادری کے سامنے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں شہری آبادی کو اجتماعی سزائیں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، جبری آبادیاتی تبدیلیاں اور انسداد دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے غیر قانونی قبضے کو طول دینے کے ہتھکنڈے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی پاکستان اور خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جہاں ٹی ٹی پی کے 6 ہزار دہشت گرد موجود ہیں جو افغان سرزمین سے کارروائیاں کرتے ہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں قریبی روابط ہیں اور مشترکہ دہشت گردی کیمپوں کے ذریعے پاکستان کے عوام، اس کے معاشی منصوبوں اور اسٹریٹجک ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا بنیادی حریف خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، دہشت گرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے اور غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6-7 مئی کو پاکستان پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 54 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 13خواتین اور شیرخوار بچوں سمیت 15 بچے بھی شامل تھے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جب ریاستی دہشت گردی کو انسدادِ دہشت گردی کا لبادہ اوڑھایا جائے تو سب سے پہلے عالمی امن متاثر ہوتا ہے اور یہ کونسل خاموش نہیں رہ سکتی۔سفیر عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ دہشت گردی آج صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ آن لائن، ڈیجیٹل فنانس اور الگورتھم پر مبنی ہے، اس لیے اس کے خلاف مربوط اور ہمہ جہت حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے تجویز دی کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ختم کی جائیں،ریاستی دہشت گردی کا سدباب کیا جائے اور نئے خطرات کو مدنظر رکھ کر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نظام بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور انٹرپول سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھایا جائے تاکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی ڈیجیٹل سپلائی لائن کا خاتمہ ہو سکے۔اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کو صرف اسی وقت شکست دے سکتے ہیں جب ہم مل کر اور انصاف کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
-
اقتصادی رابط کمیٹی کا سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
-
پنجاب اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا گیا
-
طوفانی بارش، ریلوے کا ٹرینوں کی معطلی کا اعلان
-
ابوظہبی میں تیل کے ڈبوں میں چھپا کر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب کے دریاﺅں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں
-
لبرٹی مارکیٹ لاہور میں ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
-
بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ، کراچی کی متعدد سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کیلئے بند
-
وزیراعظم کا ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال پر بلاول بھٹوسے رابطہ
-
کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور
-
دہشت گردوں کی فہرست میں تمام افراد مسلمان ہی کیوں؟ یہ ناقابل قبول ہے. پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.