
پنجاب بھر میں نئی تنظیم نو کیلئے قیادت سے مشاورت کرلی گئی ،جلد اعلان کردیا جائیگا‘سردار سلیم حیدر خان
مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو آگے لایا جائیگا،بلاول بھٹو زرداری عوامی میڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم ہوں گے
ہفتہ 23 اگست 2025 20:25
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ میں خود جیالا ہوں اور پارٹی نے مجھے پنجاب کا گورنر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو آگے لایا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلعوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کریںاور بلاول بھٹو کا پیغام ہر گلی محلے میں پہنچائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے بھر پور محنت کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ پارٹی کی بہتری کے لئے سیاست کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لے رہے ہیں اور سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ علاقوں کے دورے بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی ملک بھر میں اپنے کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحرک کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہئے۔ علازہ ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل فتح جنگ ،گائوں صدقال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ علاقے کے عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلڈ بنک اور فری ڈائلسز سنٹر بنا رہیںجو مستقبل قریب میں مکمل ہو جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے جنڈ تک حادثات اور ایمر جنسی کی صورت میں علاج معالجہ کیلیے کوئی بلڈ بنک نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، اسی کے پیش نظر بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور بلڈ بنک کے ساتھ ساتھ بینظیر بھٹو شہید فری کڈنی سنٹر بھی قائم کیا جائے گا،جس کیلئے فنڈز صدر مملکت آصف علی زرداری خود فراہم کرینگی.انہوں نے کہا کہ دوستوں کے تعاون سے دونوں عوامی منصوبے تعمیر ہونگے جس میں ہرفرد کے لئے مفت علاج میسر ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی کاوشوں سے فتح جنگ اور حسن ابدال کے عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کیں اور اسی لیے سی ڈی اے کے زیر انتظام الیکٹرک بس سروس چلائی گئی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ انہیں اللہ پاک نے پنجاب کا سب سے بڑا عہدہ عطا کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔پارٹی کامشن ہی غریب عوام کے حقوق کا حصول اوران کیلیے جدوجہد ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ پوری توانائی سے عوام کے مسائل اور حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عہدے اور طاقت اللہ پاک کی طرف سے امتحان ہے۔اور ان کے ملنے سے انسان بے نقاب ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے کسی عمل سے حلقے کے عوام کو کبھی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔گورنر پنجاب نے کہاکہ انسان کمزور ہے اور اسی لیے وہ اللہ کی رضا کی خاطر مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ سردار ظہیر خان، پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے ملک امانت راول،ملک ریاست سدریال،سردار احسن علی خان، سردار محمد علی خان اور دیگر رہنماسمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.