Live Updates

ض*ملکی ترقی کیلئے جمہوری اداروں کی مضبوطی اور استحکام ناگزیر ہی: گورنر پنجاب

۱پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروا کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے، سردار سلیم حیدر معاشی طور پر خود کفیل پاکستان ہمارا نصب العین ہونا چاہئے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے گفتگو

پیر 20 اپریل 2026 22:45

ذ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2026ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جمہوری اداروں کی مضبوطی اور استحکام ناگزیر ہے۔ معاشی طور پر خود کفیل پاکستان ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروا کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد کے لیے ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی خاطر متحد ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے میں ترقی اور پیشرفت کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی تعلق سے قطع نظر ہر ایک کا احترام کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ ثالثی کے ذریعے پاکستان کو عزت بخشی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا کامیاب دور شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں مدد کرکے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کے گورنر پنجاب کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان عوامی گورنر ہیں اور عوام میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہی
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات