Live Updates

بادشاہی مسجد لاہورمیں معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد،افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش

جمعہ 8 مئی 2026 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) عالمگیر ی بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبار ک کے موقع پر معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس کا موضوع فتح معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا،مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا عظیم کردار،ملک میں قیام امن،استحکام پاکستان،قومی یکجہتی،ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ تھا،کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی،جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ تھے،اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا،جن میں مفتی فتح محمد راشدی،علامہ نعیم بادشاہ،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا عبدالستار نیازی،مفتی محمد شفیق اعوان،مفتی محمد احمد،علامہ سجاد جوادی،علامہ حیدر علی نجفی،علامہ ارشد عابدی،مولانا احسان اللہ تبسم،مفتی محمد احمد،سید نو بہار شاہ،مولانا عبیداللہ قادری،ایڈمنسٹریٹر اوقاف شاہد حمید ورک،عامر شیخ،پیر بلال احمد گولڑوی،بلال احمد میر،خواجہ جاوید اسلم صحاف،صاحبزادہ سید محمد عبدالقدیر آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد،صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد،صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرازق آزاد،قاری انیس الرحمن،پیر محمد شاہ حسین محمدی،حافظ عمر بن عبدالعزیز،چوہدری اکبر گجر، و دیگر علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کانفرنس کے شرکا ء سے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم فتح کا جشن منا رہی ہے،مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام پورے ملک میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح کا جشن تمام مدارس دینیہ و مساجد میں منایا گیا،پوری قوم شہداء پاکستان معرکہ حق بنیان مرصوص کی عظیم تاریخی فتح پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے،پاکستان کا دفاع ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے،ہمیں اپنی قیادت اور پاک افواج پر ناز ہے جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،مولانا آزاد نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے پہلگام ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کیلئے کیا تھا،امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار حافظ سید محمد عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،اور بھارت کا ناپاک چہرہ پوری دنیا میں عیاں ہوگیا،فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے،جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے،مولانا آزاد نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کامرکز بن کر ابھرا ہے،اورمودی آج پوری دنیا میں رسوا ہورہا ہے،اور اسکی رسوائی ہر دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور پاکستان کا مرال بلند ہورہا ہے، جب ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا تو وفاقی حکومت ،وزیراعظم پاکستان،افواج پاکستان،تمام علماء کرام اور پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملادیا،سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو معرکہ حق بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علماء کرام منبرومحراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی،رواداری،قومی یکجہتی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام علمائ کرام اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کانفرنس سے دیگر مقررین علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن بڑا عیا ر ومکار ہے،ہم دشمن کی چال کو سمجھتے ہیں،اور آئندہ بھی ہندوستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کو تاقیامت آبادو شاد رکھے،آمین، آخرمیں تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا،اور اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پوری مسجد گونج اٹھی،کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکا م پاکستا ن،حرمین شریفین کی حفاظت،عالم اسلام کے اتحاد،مقبوضہ کشمیر، غزہ و فلسطین کی آزادی اور ایران کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات