نیوزی لینڈ کی چوٹی ماؤنٹ کک سکڑنے لگی

جمعہ 17 جنوری 2014 07:18

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)نیوزی لینڈ کی بلند ترین اور انتہائی خطرناک ترین چوٹی ماؤنٹ کک جو کہ دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کیلئے ایک مقناطیسی کشش رکھتی ہے،سکڑ رہی ہے،یہ بات سروئیرز نے کہی ہے،جنہوں نے اس کی بلندی 30میٹر(98فٹ) ماپی ہے۔ماؤنٹ کک جو 200سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن چکی ہے،اس کی اونچائی اس وقت 3754میٹرز بتائی جاتی ہے،تاہم نئی تحقیق میں یہ 3724میٹر ماپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سروئنگ ریسرچر کے قومی سکول پاسکل سرگوئے کا کہنا ہے کہ 1991ء میں برفانی تودے گرنے کے بعد سے پہاڑی کی برفانی چوٹی کو نئی شکل دینے کے نتیجے میں سکڑاؤ کا عمل سامنے آیا ہے۔سرگوئے کا کہنا ہے کہ آئس کیپ کے نتیجے میں گزشتہ 20سالوں کے عرصے میں چوٹی میں سکڑاؤ دیکھا گیا ہے،ادارے کی جانب سے اپنی رپورٹ جمعرات کو جاری کی جارہی ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے عوامل بھی اس کی ایک وجہ تصور کئے جاسکتے ہیں،لیکن یہ غالباً پہاڑی کی جغرافیائی حیثیت میں سادہ تبدیلی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ماؤنٹ کک کو سر کرنے میں تکنیکی مشکل کی وجہ سے یہ دنیا بھر سے کوہ پیماؤں کیلئے پسندیدہ چیلنج بن چکی ہے،اس چوٹی کو اس کے مقامی نام اوراکی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔