پاک بھارت جوڑی آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ،اعصام الحق اور روہن بھوپنا کی جوڑی نے فرانس اور آسٹریلوی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو 2-1 سے شکست دی

جمعہ 17 جنوری 2014 07:10

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)اعصام الحق اور بھوپننا پر مشتمل پاک بھارت ٹینس جوڑی آسٹریلین اوپن کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میبلورن میں کھیلے جارہے سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز کیٹیگری میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا کی جوڑی نے فرانس اور آسٹریلوی کھلاڑی پر مشتمل جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-1 سے شکست دی۔

پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیٹ حریف ٹیم نے 6-4 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔۔ تیسرے سیٹ کا ٹائی بریکر پر رہا جسمیں اعصام بھوپننا نے 7-6سے فاتح رہ کر دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :