ایم ڈی سوئی نادرن کی وضاحت کے بعدپی اے سی نے شریف فیملی کی شوگرمل میں گیس چوری کامعاملہ نمٹادیا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے اجلا س میں منیجنگ ڈائریکٹرسوئی نادرن کی وضاحت کے بعدشریف فیملی کی شوگرمل میں گیس چوری کے حوالے سے آڈٹ پیپرکونمٹادیاگیا۔

(جاری ہے)

پی اے سی کے اجلا س میں ایک آڈٹ پیپر میں بتایاگیاکہ چوہدری شوگرملزمیں گیس کی چوری سامنے آئی ہے اور3560ایچ ایم کاحساب کتاب سامنے نہیں آیاتواس پرکئی ارکان نے تشویش کااظہارکیاتاہم ایم ڈی سوئی نادرن اسدحمیدنے وضاحت کی کہ تین میٹراستعمال کئے جارہے تھے جن میں فرق سامنے آیاتاہم یہ فرق9817نہیں بلکہ 3560ایچ ایم تھااوراس طرح یہ آڈٹ اعتراض ختم کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :