وسطی افریقین جمہوریہ،تشدد میں 7افراد ہلاک

جمعہ 17 جنوری 2014 07:19

بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)وسطی افریقین جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں رات گئے تشدد میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات جمعرات کو ریڈکراس اور ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے مشترکہ اعداد وشمار میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبرساں ادارے کے نامہ نگاروں نے ایک نوجوان سمیت تین افراد کی لاشیں دیکھیں جو شہر کی ایک مسجد میں پڑی ہوئی تھیں اور ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات تھے جبکہ ملک کی ریڈکراس کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس نے چار لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں خنجر کے ساتھ ہلاک کیا گیا تھا۔

شہر میں کشیدگی بدستور عروج پر ہے جہاں فرانسیسی فوجی مسلم سابق باغیوں اور عیسائی اکثریت کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں بدامنی کو قابو پانے کی کوشش کے طور پر گشت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :