الجزائر، فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 100 افراد ہلا ک

بدھ 12 فروری 2014 07:36

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)الجزائر میں ایک فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے کم ازکم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔مقامی ٹی وی چینل ’الانہار‘ کے مطابق یہ طیارہ صوبے ام البغی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

طیارہ ام البغی اور قسطنطین کے درمیان پرواز پر تھا جب اس کا کنٹرول ٹاور سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔اس علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ جائے حادثہ دارالحکومت الجزیرہ سے 380 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اور ان کے خاندانوں کے افراد بتائے جاتے ہیں، تاہم فوج نے ابھی تک اس حادثے کی تصدیق نہیں کی۔