تمام سرکاری ملازمتوں میں صوبہ کا30فیصدکوٹہ برقراررکھنے اوربلوچستان سے 20فوجی افسرانتظامی سروس میں لینے کافیصلہ

بدھ 12 فروری 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)حکومت نے تمام سرکاری ملازمتوں میں صوبوں کا30فیصدکوٹہ برقراررکھنے اوربلوچستان سے 20فوجی افسروں کوانتظامی سروس میں لینے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ تمام سرکاری ملازمتوں میں 1973ء کے آئین کے مطابق صوبوں کا30فیصدکوٹہ برقراررہے گا۔صوبائی افسران کوآل پاکستان سروسزمیں 30فیصدبھرتی کیاجائیگا،حکومت نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے مطابق بلوچستان کے 20فوجی افسروں کوپاکستان کی انتظامی سروس میں لیاجائیگا۔