بھارت کے خلاف عالمی ادارہ تجارت میں نیا امریکی کیس،امریکا عالمی ادارہ تجارت میں بھارت کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کرے گا

بدھ 12 فروری 2014 07:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)امریکا نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہء تجارت میں بھارت کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کرے گا تاکہ شمسی توانائی کے شعبے کی مصنوعات کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بھارتی منڈی میں امریکی تیار کنندگان کے لیے بہتر حیثیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

تجارتی حوالے سے بھارتی امریکی روابط پہلے ہی کھچاوٴ کا شکار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں امریکی تجارتی مندوب مائیکل فرومین نے بتائی۔ فرومین کا کہنا ہے کہ ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں حکومت کی طرف سے سولر پینل تیار کرنے والے ملکی اداروں کو مقامی ساز و سامان استعمال کرنے کی ترغیب دینا اس شعبے کے امریکی تیار کنندگان کے خلاف امتیازی رویے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :