بھارت‘ ریلیف کیمپوں میں 33 بچے ہلاک ہوگئے

بدھ 12 فروری 2014 07:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریلیف کیمپوں میں 33 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ امور آر پی این سنگھ نے لوک سبھا کو بتایا کہ مظفر نگر میں ریلیف کیمپوں میں رہائش پذیر 33 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی عمریں وسطاً پندرہ سال تھیں اور انہیں مختلف دہشت گرد تنظیمیں اکسا کر ساتھ لے گئیں جس کے بعد ان کی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی ہلاکتوں بارے تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :