سری لنکا بھی بگ تھری کی حمایت کیلئے تیار ،بگ تھری کے ابتدائی پلان پرانہیں تحفظات تھے لیکن ترمیم شدہ پلان سے سری لنکن کرکٹ کوکوئی خطرہ نہیں۔ سیکریٹری سری لنکاکرکٹ بورڈ

بدھ 12 فروری 2014 07:31

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)بگ تھری نے جیسا چاہا ویسا ہی ہوا،ان کی ساری تجاویزمنظورہوگئیں،جنوبی افریقا جس نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی،وقت آنے پرقلابازی کھابیٹھا،لیکن پاکستان اورسری لنکاڈٹ گئے،دونوں بورڈزہارگئے مگرپیچھے نہیں ہٹے۔

(جاری ہے)

لیکن اب لگتا ہے کہ پاکستان تنہاہونیوالا ہے،کیونکہ سری لنکا نے بھی بگ تھری کی حمایت پرغورشروع کردیاہے۔سری لنکاکرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نشانتھاراناٹنگاکاکہناہے کہ بگ تھری کے ابتدائی پلان پرانہیں تحفظات تھے لیکن ترمیم شدہ پلان سے سری لنکن کرکٹ کوکوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :