ایران کاطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ،”بینا“ نامی میزائل مقامی وسائل سے تیار کیا گیا ہے‘ ایرانی وزیر دفاع،صدر حسن روحانی کی کامیاب تجربے پر عوام کو مبارک باد

بدھ 12 فروری 2014 07:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل تجربات انقلاب ایران کے 35 برس مکمل ہونے کے موقع پر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

2میزائلوں میں سے ایک کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ "بینا" نامی میزائل مقامی وسائل سے تیار کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حوسین دہقان نے دعویٰ کیا ہے 'بینا 'نامی بیلسٹک میزائل ریڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیت ،زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے علاوہ فضا سے زمین تک بھی اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے کامیاب تجربے پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :