شمالی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر دہشت گرد و ں کا حملہ ، فورسز کی جو ابی کارروائی،دہشت گردہلاک، تین مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 12 فروری 2014 07:32

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطا بق شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا،جس سے ایک افسر زخمی ہوگیا تھا۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے خار کمر روڈ پر واقع سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا، جب کہ دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔