تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری،خود ساختہ لوڈ شیڈنگ میں ملوث ہیں،نیپرا

بدھ 12 فروری 2014 07:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)نیپرا نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں زائد بلنگ ، بجلی چوری ، خفیہ کنکشنز ، خود ساختہ لوڈشیڈنگ کرنے اور جعلی اعداد و شمار دینے میں ملوث ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے تیار کی گئی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بجلی کی کمپنیاں حکومت کو غلط اعداد و شمار بتاتی ہیں۔

تقسیم کا کمپنیوں کا ڈیٹا زمینی حقائق کے برعکس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو ، پیسکو اور کے ای ایس سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کے صارفین کی تعداد کم ہوئی ہے مگر گزشتہ سال ان کمپنیوں نے ہزاروں نئے کنکشن دیئے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لوڈشیڈنگ سے متعلق جعلی اعداد و شمار دیئے۔لیسکو کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں لاہور میں ہر دن ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ ہوئی۔نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی غلط بیانی پر جرمانوں کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا نے حکومت کو سفارشات بھجوائی ہیں کہ بجلی کی تقسیم کا کمپنیوں کا ٹیکنیکل آڈٹ کروایا جائے اور انکوائری کر کے ان کمپنیوں کو بھاری جرمانے اور اظہار وجوہ کے نوٹسز بھجوائے جائیں

متعلقہ عنوان :