متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل،پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی بحال

بدھ 12 فروری 2014 07:35

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)رحیم یار خان میں 36انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرکے پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے چھتیس گھنٹے بعد 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہوا ہے،مرمت کے بعد سوئی کے مقام سے پائپ لائن میں گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے انجینئرز اور امدادی ٹیموں نے 30 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے اور ایس این جی پی ایل کے ذرائع کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں میں 30 اور 18 قطر انچ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :