بھارتی کرکٹ کو دھچکا،کپتان دھونی اور سریش رائنا کا نام بھی سپاٹ فکسنگ میں آگیا،بھارتی بکی کے تہلکہ خیز انکشافات

بدھ 12 فروری 2014 07:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)بھارتی بکی کے تہلکہ خیز انکشافات،بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بکی اوتھم نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ کپتان ایم ایس دھونی اور سریش رائنا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں،بھارتی بکی کا بیان پینل میں شامل ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس مڈکل کی رپورٹ میں6کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں،دوسری جانب جسٹس مڈکل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی عدالتی کمیشن نے6کھلاڑیوں کو شک کے دائرے میں شامل کیا لیکن رپورٹ میں کسی کھلاڑی کا نام شامل نہیں،تاہم موجودہ اسکواڈ کے ایک کھلاڑی کے شامل ہونے کا اشارہ موجود ہے،یہ الزام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بگ تھری کے معاملے نے دنیائے کرکٹ میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور بھارت اس نئے سیٹ اپ کا سربراہ بنا ہے،واضح رہے کہ ایک روز قبل بی سی سی آئی نے صدر سری نواسن کے داماد کو بھی آئی پی ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث ٹھہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :