اوباما اور اولاند کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کا عزم

بدھ 12 فروری 2014 07:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا وائٹ ہاوٴس میں استقبال 21 توپوں کی سلامی اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اولاند امریکا کے تین روزہ دورہ پر ہیں اور اس دوران واشنگٹن اور پیرس کی جانب سے دونوں ملکوں کے قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

باراک اوباما منگل کو امریکا کے قدیم ترین اتحاد کیضمن میں قومی سلامتی کے نئے زاویوں پر روشنی ڈالیں گے۔

جبکہ آج بْدھ کو دونوں لیڈروں کے مابین ہونے والی بات چیت میں ایران کے ساتھ مغربی دنیا کے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، باہمی تجارت اور مسلم انتہا پسندی کے خطرات جیسے موضوعات کو مرکزی اہمیت حاصل ہوگی۔ فرانس اور امریکا شام کے بحران اور ایران کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایک ہی موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک عالمی سیاسی بساط کے اہم ترین مہروں میں شامل ہیں۔