”ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمودوایاز“ ،وزارت مذہبی امورنے وی آئی پیز اور عام آدمیوں کو ایک ہی کیٹگری میں حج کرانے پر غور شروع کر دیا،وزارت میں میں حج 2014ء کیلئے اہم اجلاس (آج) طلب، پی آئی اے حکا م کو بھی طلب کیاگیاہے تاکہ حج کرایوں میں کمی پر بات کی جا سکے ،ذرائع

بدھ 12 فروری 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)”ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمودوایاز“ کے مصداق وزارت مذہبی امور وی آئی پیز اور عام آدمیوں کو ایک ہی کیٹگری میں حج کرانے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کیلئے وزارت میں میں حج 2014ء کیلئے اہم اجلاس (آج)بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں پی آئی اے حکا م کو بھی طلب کیاگیاہے تاکہ ان سے حج کرایوں میں کمی کے معاملہ پر بات کی جا سکے ۔

باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایاکہ وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی میں حج 2014ء کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیاگیاہے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کرینگے جبکہ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداربھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے حکام کو بھی طلب کیاگیاہے تاکہ حج کرایوں کے حوالے سے بریفنگ لی جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان ائر لائن سے حج کرایوں میں کمی کا بھی مطالبہ کرینگے تاکہ عوام کو سستا حج کرایا جاسکے۔ واضح رہے کہ حکومت نے امسال تین کیٹیگریوں کی بجائے ایک ہی کیٹیگری کے تحت حج کرانے کا اہتمام کیاہے اور ایسا پیکج متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے جوتمام طبقات کیلئے قابل قبو ل ہو۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کی طرح ماضی میں 3کیٹیگریوں وائٹ، گرین اور بلیو کے تحت حج کرایا جاتا تھا اور تینوں کیٹیگریوں کے پیکج بھی مختلف ہوتے تھے ان میں انتہائی اہم،اہم اور عام آدمی کو الگ الگ کیٹگری کے تحت حج پربھیجا جاتا تھا اور اس کے لئے انتظامات بھی مختلف ہوتے تھے۔

متعلقہ عنوان :